پی سی بی کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

اعجاز بٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے دوست احباب اور رشتے داروں کے تعزیت کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ جمعرات کے روز لاہور میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 85 برس تھی۔ اطلاعات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر طویل عرصے سے علیل تھے۔

پی سی بی سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پی سی بی کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ کے انتقال کے بعد ان کے دوست احباب اور رشتے داروں کی جانب سے دلی تعزیت کے پیغام موصول ہورہے ہیں۔

دوسری جانب پی سی بی نے ٹویٹر پر لکھا کہ ہم ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے 

اسنوکر کے عالمی چیمپئن احسن رمضان کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا

ایشز پابندیوں کے بعد پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا

ایک بیان میں، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرپرسن ذکا اشرف نے کہا: "مجھے انہیں ذاتی طور پر جاننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ میرے دل میں اعجاز بٹ کے لیے سوائے احترام کے اور کچھ نہیں ہے۔”

اعجاز بٹ ایک بہترین وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ اعجاز بٹ نے 1958-59 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔

اعجاز بٹ کو اکتوبر 2008 میں پی سی بی کا چیئرمین تعینات کیا گیا تھا ، ذکاء اشرف نے اکتوبر 2011 میں اعجاز بٹ کے بعد عہدہ سنبھالا تھا۔

اعجاز بٹ کے دور میں کرکٹ ٹیم نے 2009 میں آئی سی سی T20 ورلڈ کپ جیتا تھا۔

28 مئی 2013 کو، ذکاء اشرف کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشکوک انتخابات کی وجہ سے چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے معطل کر دیا تھا۔

انہوں نے آٹھ ٹیسٹ میچوں میں 19.92 کی اوسط سے مجموعی طور پر 279 رنز بنائے۔ مزید برآں، انہوں نے 67 فرسٹ کلاس میچوں میں 3,000 سے زیادہ رنز بنائے۔

متعلقہ تحاریر