آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول میں 9 تبدیلیاں: پاکستان اور انڈیا کے میچ کی تاریخ تبدیل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کا میچ 15 اکتوبر کی بجائے اب 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کے روز اس سال کے تقریباً آخر میں کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ 2023 کے شیڈول میں 9 تبدیلیاں کی ہیں ، جس کے بعد روایتی حریف پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں 14 اکتوبر کی بجائے اب 15 اکتوبر کو پنجہ آزمائی کریں گی۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے نئے شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمیں 15 اکتوبر کو احمد آباد میں دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

آئی سی سی نے 50 اوورز پر مشتمل ورلڈ کپ کے شیڈول رواں سال جون میں جاری کیا تھا ، تاہم اب اس میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ آئی سی سی حکام کا کہنا ہے اس تبدیلی کی ایک وجہ سے پاکستان کی جانب سے انڈیا کے سفر میں  ہچکچاہٹ بھی تھی۔

یہ بھی پڑھیے 

دفتر خارجہ نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے گرین سگنل دے دیا

آرمی چیف کی حمزہ خان کو اسکواش کا عالمی چیمپئن بننے پر مبارکباد

بدھ کے روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے شیڈول کا جائزہ لیا تھا ، کیونکہ ٹورنامنٹ سے 2 ماہ سے بھی کم وقت کے بعد ، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے کہنے پر شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ انڈین حکام کے مطابق غیر ملکی ٹیموں نے تبدیلیوں کی درخواست کی ہے۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ احمد آباد کے عہدیداروں نے مناسب سیکورٹی فراہم کرنے کی اپنی صلاحیت کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا تھا کیونکہ یہ میچ اصل میں نو روزہ ہندو مذہبی تہوار کے آغاز پر ہونا تھا۔

احمد آباد وہ جگہ ہے جہاں ہندو قوم پرست ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے سیاسی کیریئر کا آغاز ہوا تھا اور ان کے نام والے اسٹیڈیم میں بڑا ٹاکرا ہونا ہے۔

ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے کے سخت مخالف ہیں اور طویل عرصے سے سیاسی تناؤ کی وجہ سے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں صرف ایک دوسرے کے خلاف کرکٹ کھیلتے ہیں۔

ستمبر کے ایشیا کپ کی مشترکہ میزبانی پر رضامندی کے بعد پاکستان نے ہندوستان کا دورہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، پاکستان نے ہندوستان کو سری لنکا میں اپنے میچ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔

لیکن اس ہفتے ہی پی سی بی کو حکومت پاکستان کی جانب سے آئی سی سی 50 اوورز ورلڈ کپ 2023 کے لیے ہندوستان کا دورہ کرنے کی منظوری مل گئی۔

دونوں روایتی حریف جب ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اترتے ہیں تو دنیا بھر کے کرکٹ شائقین براڈکاسٹروں اپنی اپنی ٹی وی اسکرینوں پر چپک جاتے ہیں۔

دیگر تبدیلیوں میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کے میچ کو دو دن آگے لایا گیا ہے اور اب یہ 10 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

لکھنؤ میں جنوبی افریقہ کے خلاف آسٹریلیا کا میچ اگلے دن کے بجائے 12 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

اصل تاریخ کے ایک دن بعد 15 اکتوبر کو انگلینڈ کا دہلی میں افغانستان سے مقابلہ ہوگا۔

بنگلہ دیش کے خلاف نیوزی لینڈ کا کھیل، جو اصل میں چنئی میں 14 اکتوبر کو ایک ڈے میچ کے طور پر شیڈول تھا، اب 13 اکتوبر کو ڈے اینڈ نائٹ مقابلے کے طور پر کھیلا جائے گا۔

دھرم شالہ میں بنگلہ دیش کے خلاف انگلینڈ کا میچ اب ایک روزہ میچ بن گیا ہے جب یہ اصل میں روشنیوں میں کھیلا جانا تھا۔

آئی سی سی نے کہا کہ ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت 25 اگست سے شروع کی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر