آسٹریلیا کا پاکستان کے بعد بھارت کیخلاف سیریز میں بھی فین زونز بنانے کا فیصلہ

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے بعد بھارت کے خلاف سیریز میں بھی فین زونز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بارڈر گواسکر ٹرافی کے تمام وینیوز پر کرکٹ آسٹریلیا نے بھارتی فین کے لیے زونز بنانے کا اعلان کیا ہے۔

بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیے آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں پانچ ٹیسٹ میچز میں آمنے سامنے ہوں گی، سیریز کے تمام ٹیسٹ میچز کے وینیوز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ، سڈنی کرکٹ گراؤنڈ، گابا، پرتھ اور ایڈیلیڈ اسٹیڈیمز میں بھارتی فینز کے لیے مخصوص سیٹنگ ایریا ہو گا۔

کرکٹ آسٹریلیا جلد ہی بھارتی فین زونز کی ٹکٹوں کی تفصیلات بھی شیئر کرے گا، ان فین زونز میں ڈھول لانے کی اجازت ہو گی، کرکٹ آسٹریلیا نے یہ فیصلہ بارڈر گواسکر ٹرافی کو مزید مسابقتی بنانے کے لیے کیا ہے۔

بارڈر گواسکر ٹرافی کا پہلا ٹیسٹ 22 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

گزشتہ سال باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے باہر پاکستان فین زون بنایا گیا تھا اور پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے گراؤنڈ پہنچ کر جوش و خروش کا مظاہرہ کیا تھا۔

پاکستان نے رواں سال بھی آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے، دورے میں شامل 6 وائٹ بال سیریز کے میچز کے لیے تمام وینیوز پر دوبارہ پاکستان فین زونز بنانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر