قوم ٹیم کو ایک مہینہ دے، جیت کر آئے گی، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ قوم سے درخواست ہے ٹیم کو ایک مہینہ دیں، ٹیم جیت کر آئے گی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ٹیم ایک میچ ہار جائے تو پوسٹ مارٹم ہوتا ہے۔

انہوں نے ورلڈکپ تک ٹیم پر تنقید نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ چار ہفتے بعد ٹیم فائنل میں ہوگی، اس وقت تک ٹیم کا ساتھ دیں۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے دماغ میں ایک بات ہو کہ قوم ہمارے ساتھ ہے تو وہ جیت جائے گی۔

متعلقہ تحاریر