ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ ویسٹ انڈیز نے پاپوانیوگنی کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاپوانیوگنی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

گیانا کے پرویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاپوانیوگنی کا 137 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر بنالیا۔

ویسٹ انڈیئز کی طرف سے روسٹون چیس 42، برینڈن کنگ 34، نکولس پوران 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
آندرے رسل اور روومان پوویل نے 15، 15 رنز بنائے جبکہ شیرفین رودرفورڈ 2 رنز ہی بناسکے۔ جانسن چارلس کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

پواپوانیوگنی کی طرف سے اسد والا نے 2، جون کاریکو، چاد سوپر اور ایلی ناؤ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں ویسٹ انڈیز کے کپتان روومان پوویل نے ٹاس جیت کر بونگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاپوانیوگنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔

سیس باؤ نے نصف سنچری اسکور کی جبکہ کپلن ڈوریگا 27 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، کپتان اسد والا نے 21 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ امریکی بیٹر نے ایک اننگ میں سب زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بناڈالا

ویسٹ انڈیز کی طرف سے آندرے رسل اور الزاری جوزف نے 2، 2، عقیل حسین، روماریو شیفرڈ اور جداکیش موتی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ڈیلس میں گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے افتتاحی میچ میں امریکا نے کینیڈا کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

متعلقہ تحاریر