ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم آئندہ سال بطور شاہی مہمان حج کریگی، سعودی سفیر

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024میں پاکستانی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہےاتوار کو اپنے ویڈیو پیغام میں سعودی سفیر نے پاکستانی ٹیم کی ٹورنامنٹ جیتنے کی صلاحیت پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائیو (پاکستانی ٹیم) انشاء اللہ آپ یہ ٹورنامنٹ جیتیں گے اور پاکستانی قوم آپکی جیت کا جشن منائے گی،میں پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے بھی دعا گو ہوں، انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ اگر پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتتا ہے تو ٹیم شاہی مہمان کے طور پراگلے سال حج کیلئے جائیگی، پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو ڈیلاس میں امریکہ کیخلاف کھیلے گی اسکے بعد گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 9 جون کو روایتی حریف بھارت، 11 جون کو کینیڈا اور 16 جون کو آئرلینڈ کیخلاف کھیلے گی۔

متعلقہ تحاریر