ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کی انعامی رقم کا اعلان

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا ہے، فاتح ٹیم کو ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم ملے گی۔

کرکٹ کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار ڈالرز مختص کی گئی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 24 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ کو 12 لاکھ 80 ہزار ڈالرز کی حق دار ہوگی۔

اسی طرح سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 7 لاکھ 87 ہزار 5 سو ڈالرز ملیں گے جبکہ سپر 8 مرحلے سے اگلے مرحلے کےلیے کوالیفائی نہ کرنے والی 4 ٹیموں کو 3 لاکھ 82 ہزار 5 سو ڈالرز ملیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق 9 سے 12 پوزیشن کی ٹیموں کو 2 لاکھ 47 ہزار 5 سو ڈالرز ملیں گے جبکہ 13 سے 20 تک کی پوزیشن کی ٹیموں کو 2 لاکھ 25 ہزار ڈالرز ملیں گے۔

کرکٹ کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ میچ جیتنے والی ہر ٹیم کو 31 ہزار ایک سو 54 ڈالرز اضافی ملیں گے۔

 

متعلقہ تحاریر