ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ نے خفیہ رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے خفیہ رپورٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوا دی۔

گیری کرسٹن نے رپورٹ میں کھلاڑیوں کے ڈسپلن، کھلاڑیوں کی سوچ اور کھیل سے آگاہی پر تفصیل دی ہے۔

ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے رپورٹ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں باہر گئی تھی، قومی ٹیم کو بھارت اور امریکا نے شکست دی تھی۔

متعلقہ تحاریر