پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے دی

پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی ٹیم 26 رنز سے فاتح رہی

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ایک روزہ کرکٹ سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے 26 رنز سے جیت لیا۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو 282 رنز کا ہدف دیا، جس کو پورا کرنے میں ٹیم زمبابوے ناکام رہی۔ جبکہ ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے 255 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے امام الحق اور عابد علی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے شراکت میں 47 رنز بنائے۔ جس کے بعد عابد علی ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ تاہم امام الحق 58 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

حارث سہیل نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کے ساتھ 71 رنز کی اننگز کھیلی۔ فہیم اشرف اور عماد وسیم کی شراکت میں 57 رنز بنائے۔

بابر اعظم کو ون ڈے کرکٹ کی کپتانی کا موقع پہلی بارملا۔ نائب کپتان شاداب خان انجری کے باعث میچ میں حصہ لینے سے قاصر رہے۔جبکہ حارث رؤف نے پاکستان کی جانب ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔ پاکستان نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 281 رنز بنائے۔

زمبابوے کے خلاف شاہین آفریدی نے 5، وہاب ریاض نے ،4 جبکہ عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان زمبابوے سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیت کر 0-1 کی برتری حاصل کی۔ سیریز کا دوسرا میچ یکم نومبر کو کھیلا جائے گا۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ انہیں شاہین شاہ آفریدی پسند ہیں۔ اس میچ میں شاہین اور وہاب ریاض کی باؤلنگ بہت اچھی رہی۔

متعلقہ تحاریر