ویرات کوہلی تنازعات کی زد میں؟

ویرات کوہلی ایک گیمنگ کمپنی میں سرمایہ کار ہیں جو انڈین کرکٹ ٹیم کا اسپانسر ہے۔

انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی مفادات کے ٹکراؤ کے مرتکب ہوگئے ہیں کیونکہ وہ ایک گیمنگ کمپنی میں سرمایہ کار ہیں جو انڈین کرکٹ ٹیم کی اسپانسر ہے۔

گیلکٹس فن ویئر ٹیکنالوجی پرائیوٹ لمیٹڈ مشہورآن لائن گیمنگ پلیٹ فارم موبائل پریمیئر لیگ (ایم پی ایل) کی مالک ہے جسے اپریل 2018 میں سنگاپور میں رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔ اس کا صدر دفتر انڈین شہر بنگلورمیں واقع ہے۔ کمپنی نے ویرات کوہلی کو 3.332 ملین انڈین روپے کے کمپلسری کنورٹیبل ڈیبینچر (سی سی ڈی) الاٹ کیے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق بورڈ آف کرکٹ کنٹرول انڈیا (بی سی سی آئی) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا  کہ ادارے کو معلوم نہیں تھا کہ کوہلی کا ایم پی ایل میں کوئی حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

انوشکا اور کوہلی کی والدین بننے سے پہلے کسرت

بی سی سی آئی نے گیلکٹس فن ویئر سے آفیشل کٹ اسپانسرکرائی ہے اور تجارتی شراکت دار کے طور پر 17 نومبر 2020 کومعاہدہ کیا تھا۔ بی سی سی آئی اور ایم پی ایل کے درمیان معاہدے سے قبل گزشتہ برس جنوری میں کوہلی کو بطورادارے کا برانڈ سفیر مقرر کیا جا چکا تھا۔

بی سی سی آئی نے ادارے کے آئین کی روشنی میں کمرشل کے تنازعے کی وضاحت کی ہے اور ویرات کوہلی نے جو کیا اس کی ترجمانی مفاد کے ٹکراؤ سے کی جاسکتی ہے کیونکہ اس سے شرائط کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے