وسیم اکرم نے کرکٹ کے بجائے گولف کا کھلاڑی ڈھونڈ لیا

وسیم اکرم سمجھتے ہیں کہ عمر خالد گولف کے نمایاں کھلاڑی ہوسکتے ہیں۔

پاکستان کے لیجنڈ باؤلر وسیم اکرم نے نوجوان گولفر عمر خالد کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی ہے جن کے بارے میں وہ سمجھتے ہیں کہ عمر خالد گولف کے نمایاں کھلاڑی ہو سکتے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم نے گولف کے کھلاڑی خالد عمر سے متعلق ٹوئٹ کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ لیکن کیا وسیم اکرم صرف اتنا ہی کر سکتے ہیں؟

وسیم اکرم کو یاد ہوگا کہ انہیں ان کے کپتان عمران خان دنیا کے سامنے کیسے لائے تھے۔ وسائل کی کمی ہونے کے باوجود اس وقت وسیم اکرم کے پاس صرف ایک ہی چیز تھی اور وہ تھی صلاحیت۔

چونکہ گولف امیروں کا کھیل سمجھا جاتا ہے اس لیے وسیم اکرم صرف نوجوان کی صلاحیت کے بارے میں ٹوئٹ کرنے کے علاوہ بہت کچھ کرسکتے ہیں۔ کھیلوں میں سہولیات کا فقدان سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور گولف کی قیمت کئی شائقین کو دور رکھتی ہے۔ یہی وہ مقام ہے جہاں وسیم اکرم عمر کی مدد کرسکتے ہیں۔

اگر نوجوان گولفرکی تعریف کے علاوہ عملی طور پر کچھ نہ کیا جائے تو امکان ہے کہ یہ ہنر ضائع ہوجائے۔ وہ عمر خالد کے حلقے کے لوگوں سے درخواست کر سکتے ہیں کہ انہیں وسائل کی فراہمی اور کھیلتے رہنے میں مدد کریں۔ عمر خالد کو اجاگر کرنے کے لیے وسیم اکرم پاکستان میں پیشہ ور گولف کھلاڑیوں سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں تاکہ ملک میں ایک اور ہنرکو برباد ہونے سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے