ای اسپورٹس پاکستان کے باقاعدہ کھیلوں میں شامل

پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے درمیان یادادشت طے پا گئی ہے۔

پاکستان میں ای اسپورٹس کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری آگئی ہے کہ اب یہ تمام کھیلوں کا باقاعدہ حصہ ہوں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے درمیان یادادشت طے پا گئی ہے جس کے بعد ای اسپورٹس کو باقاعدہ کھیل کا درجہ حاصل ہوگا۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ یادداشت ویڈیو گیمز سے دلچسپی ہے توتیار ہوجائیں، نئے مواقع آپ کے منتظر ہیں۔

گزشتہ برس دسمبر میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے معروف ٹی وی میزبان وقار ذکا سے ملاقات میں اسلام آباد میں مارچ 2021 میں قومی سطح کے ای کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانے کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل نومبر 2020 میں وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستان میں ویڈیو گیمز پروگرامنگ کا ایک خصوصی پروگرام لانے کا اعلان کیا تھا۔ فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ماضی میں پاکستان میں سرکاری سطح پر ویڈیو گیمنگ انڈسٹری کو توجہ نہیں دی گئی۔ اب پی ٹی آئی حکومت نے ویڈیو گیمز کی صنعت کو فروغ دینے کی تیاری کرلی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ویڈیو گیمز کے اس خصوصی پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ ہم 90 ارب ڈالرز کی انڈسٹری کا حصہ بن سکیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا تھا کہ اینی میشن اور ویڈیو گیمز سرٹیفکیشن پروگرامز نوجوانوں کے لیے گیم ہی نہیں بلکہ گیم چینجر بھی ہوں گے۔

دنیا بھر میں گیمنگ انڈسٹری میں مستقل نمو کے باوجود ویڈیو گیمز تیار کرنے اور ڈویلپرز کو مواقع فراہم کرنے کے معاملے میں پاکستان کافی پیچھے ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ویڈیو گیمنگ اور اینی میشن کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری

ای اسپورٹس کو پاکستان میں کے باقاعدہ کھیلوں میں شامل کرنے کا اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ سال مارچ میں ڈیجیٹل ویڈیو گیمز پر اخراجات ریکارڈ 10.10 بلین ڈالرز پر آگئے تھے کیونکہ عوام نے کرونا وائرس کے باعث لگنے والے لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں زیادہ تر وقت گیمنگ پر صرف کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے