بگ بی کا ویرات کوہلی کی بیٹی کی پیدائش پر انوکھا تبصرہ
امیتابھ بچن نے کمنٹ کیا ہے کہ مہند سنگھ دھونی کی بھی ایک بیٹی ہے تو کیا وہ مستقبل میں خواتین کی کرکٹ ٹیم کی کپتان بنیں گی؟
اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کے گھر بیٹی کی پیدائش پر انہیں دنیا بھر سے محبت بھرے پیغامات موصول ہورہے ہیں لیکن بالی ووڈ کے بگ بی یعنی امیتابھ بچن نے ٹوئٹ میں جوڑے کو منفرد انداز میں مبارکباد دی ہے۔
میگا اسٹار امیتابھ بچن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انڈین کرکٹ ٹیم کے ان تمام کھلاڑیوں کے نام شامل کیے جن کی پہلی اولاد بیٹی ہے۔ امیتابھ بچن نے ٹوئٹ میں لکھا کہ دھونی، گوتم گمبیر، سریش رائنا، محمد شامی، ایشون، جدیجا، پجارا، ساہا، بھاجی، ناتاراجان، امیش یادیو کی بیٹیوں کے بعد اب ویرات کوہلی کے گھر بھی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
بگ بی نے پوسٹ پر تبصرے میں ایک مداح ‘ایف لکش’ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ مہندر سنگھ دھونی کی بھی ایک بیٹی ہے۔ تو کیا وہ مستقبل میں خواتین ٹیم کی کپتان بنیں گی؟
T 3782 – An input from Ef laksh ~
"… and Dhoni also has daughter .. will she be Captain ? 🙏” pic.twitter.com/KubpvdOzjt
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) January 13, 2021
یہ بھی پڑھیے
انوشکا کی بیٹی کے بعد اب تیمور کا بھائی آئے گا یا بہن؟
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی بیٹی کا نام زیوا دھونی ہے۔ جبکہ سریش رائنا کی بیٹی کا نام گریسیا رائنا، گوتم گمبیرکی بیٹی کا نام آزین، روہیت شرما کی بیٹی کا نام سمیرا شرما جبکہ روندر جڈیجہ کی بیٹی کا نام ندھیانا ہے۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی بیٹی کی پیدائش 17 جنوری کو ہوئی تھی جس کا باقاعدہ اعلان خود ویرات کوہلی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیا تھا۔