حسن علی پر طنز آئی سی سی کو مہنگا پڑ گیا، شائقین کرکٹ برہم
شائقین کا کہنا ہے آئی سی سی کو کھلاڑیوں پر تنقید زیب نہیں دیتی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار باؤلر حسن علی پر طنز کیا گیا ہے جس پر پاکستانی کرکٹ کے متوالوں نے شدید برہمی کا اظہارکیا ہے۔
آئی سی سی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں حسن علی کے آؤٹ ہونے کی تصویر شیئر کی گئی ہے جس کے ساتھ طنزیہ کیپشن بھی لکھا گیا ہے۔
آئی سی سی نے حسن علی کی دو تصویریں شیئر کی ہیں۔ ایک تصویر میں ایسا لگ رہا ہے جیسے وہ فل شاٹ لگا رہے ہیں جبکہ اسی تصویر کے دوسرے حصے میں انہیں آؤٹ ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تصاویر کے ساتھ لکھا گیا کہ ‘پروفائل تصویر بمقابلہ حقیقت۔’
آئی سی سی کی جانب سے حسن علی پر طنز کو پاکستانی شائقین نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو کسی بھی کھلاڑی سے متعلق طنزیہ پوسٹ آئی سی سی انتظامیہ کو زیب نہیں دیتی۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے یہ تصویر ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا۔
Your profile picture vs the full picture 😄#PAKvSA pic.twitter.com/jMw1niI0co
— ICC (@ICC) January 28, 2021
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ آئی سی سی دنیائے کرکٹ کی تمام ٹیموں کی ماں کی حیثیت رکھتی ہے اور کسی ماں کو یہ بات کسی صورت زیب نہیں دیتی کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ متعصبانہ سلوک کرے۔
یہ بھی پڑھیے
حسن علی کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر خوشخبری سنادی
ایک صارف نے لکھا کہ ‘اخلاق سے گری ہوئی حسِ مزاح‘ کا استعمال کیا گیا۔’
Can @ICC go this low 🤔 https://t.co/v05DE7K4f2
— Inshan Haniffa (@HaniffaInshan) January 29, 2021
بِنگو نامی ٹوئٹر صارف نے آئی سی سی کی ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ ’آئی سی سی کی جانب سے انتہائی غیرپیشہ ورانہ رویے کا مظاہرہ کیا گیا‘۔
This is absolutely unprofessional by ICC. https://t.co/Z2EIUHNJhT
— Bingo (@OIAmNoBodyO) January 28, 2021
یاد رہے کہ حسن علی پاکستان کرکٹ کے ایک اسٹار باؤلر ہیں جنہوں نے پاکستان میں ہونے والی حالیہ چیمپئن ٹرافی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ آئی سی سی کی جانب سے ایک باؤلر کو بلے باز بنا کر پیش کرنا اور طنز کرنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔