کرونا ہو یا نہیں ہو لیکن اولمپکس ضرور ہوگا
ٹوکیو 2020 کے صدر کا کہنا ہے کہ اولمپکس کو اس موسم گرما میں آگے بڑھائیں گے چاہے وبائی کی صورتحال ہی کیوں نہ ہو۔
ٹوکیو 2020 کے صدر یوشیرو موری نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والے اولمپکس کو اس موسم گرما میں آگے بڑھائیں گے چاہے وبائی صورتحال ہی کیوں نہ ہو۔
ٹوکیو میں اولمپکس کے منتظمین اور جاپان کی حکمران جماعت کے ممبران کے اجلاس میں ٹوکیو 2020 کے صدر نے کہا کہ ہمیں اس بحث سے باہر آنا چاہیے کہ ہم اولمپکس کے مقابلے منعقد کروائیں گے یا نہیں بلکہ یہ سوچنا چاہیے کہ ہم یہ کیسے کریں گے۔
کرونا وباء کے پھیلاؤ میں اضافے کے بعد لگائی جانے والی سخت سرحدی پابندیوں کی وجہ سے سال کا پہلا اولمپک ٹیسٹ ایونٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔
جاپان کے عوام اس سال کھیلوں کے انعقاد کے خلاف ہے۔ جنوری میں ہونے والے سروے میں جاپان کے 80 فیصد لوگوں نے کہا تھا کہ ایونٹ وہ کو مزید ملتوی یا منسوخ کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ انہیں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی اور دنیا بھر کے ایتھلیٹس کی طرف سے بھرپور حمایت حاصل ہے۔
یہاں بات صرف اولمپکس کی ہی نہیں ہے بلکہ دنیا بھر میں کھیلوں کے میدان آباد ہونے لگے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جمعرات کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان جمعرات کو متوقع ہے۔
جبکہ دنیا بھر میں کھیلی جانے والی فٹبال لیگز میں بھی محدود شائقین کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
میڈیا کو عظیم کھلاڑی لیونل میسی کا احترام کرنا چاہیے، کوچ کھومین