یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستانی فائٹر کا بھارتی سورما کو زوردار مکا

پاکستان کے مکس مارشل آرٹس فائٹر احمد ولورین نے اپنی فائٹ کو کشمیریوں کے نام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شائقین سے دعا کی اپیل کی۔

یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستانی مکس مارشل آرٹس فائٹر احمد مجتبیٰ ولورین نے زوردار مکا مار کر بھارتی سورما کو چاروں خانے چت کردیا۔ یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان کے مکس مارشل آرٹس ( ایم ایم اے) فائٹر احمد مجتبیٰ ولورین نے بھارتی حریف کو ایک منٹ سے کم وقت میں دھول چٹا دی۔

دوسری جانب یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے کوٹلی آزاد کشمیر اور مظفرآباد میں منعقدہ جلسوں میں وزیراعظم نے حزب اختلاف پر باؤنسرز کی بوچھاڑ کی اورپی ڈی ایم کے رہنماؤں نے وزیراعظم پر لفظوں کے تیر اور نشتر چلائے۔

کشمیر ڈے کےموقع پر پاک بھارت فائٹ شیڈول

 

احمد مجتبیٰ ولورین نے اپنی جیت کو "کشمیر” کے نام منسوب کیا ہے۔ خیال رہے کہ فائٹ سے قبل احمد مجتبیٰ نے کہا تھا کہ اگر وہ جیتے تو اپنی جیت کو کشمیر کے نام کریں گے۔

معروف کرکٹر شعیب اختر نے احمد ولورین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اس بات کا یقین ہے کہ احمد ولورین پہلے راؤنڈ میں بھارتی فائٹر کو ہرا دیں گے۔ شعیب اختر نے مزید کہا تھا کہ ’اگر احمد فائٹ جیت کر آیا تو ایئرپورٹ پر اسے لینے خود جاؤں گا۔‘

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے احمد مجتبیٰ کی جیت پر ان کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’آپ کی جیت پر ہم کو فخر ہے۔‘

سنگاپور میں رہنے والے انڈین فائٹر کی پاکستانی فائٹر کے سامنے ایک نہ چلی اوروہ ایک مکا کھا کر ہی ’ناک آؤٹ‘ ہو گئے جس کے فوراً بعد میچ ریفری نے مقابلہ روکنے کا اعلان کیا۔ یوں ایک منٹ سے بھی کم وقت میں احمد مجبتیٰ نے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کے مکس مارشل آرٹس فائٹر احمد ولورین نے اپنی فائٹ کو کشمیریوں کے نام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شائقین سے دعا کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ احمد ولورین نے اپنی 11 انٹرنیشنل فائٹس میں سے 9 جیت رکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کشمیر کے معاملے پر حکومت اور حزبِ اختلاف غیرسنجیدہ

احمد ولورین کا شکوہ

صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ایم ایم اے فائٹر احمد ولورین ساؤتھ ايشين چيمپئن بھی ہیں۔ روایتی حریف بھارت سمیت کئی ممالک کے فائٹرز کو زير کرچکے ہیں۔

 

متعلقہ تحاریر