اسکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان کیا کرنے والے ہیں؟

جہانگیر خان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اپنے نئے منصوبے کے بارے میں اشارہ دیا ہے۔

دنیائے اسکواش کے عظیم پاکستانی کھلاڑی جہانگیر خان کچھ دلچسپ کرنے جارہے ہیں جس کا انہوں نے ٹوئٹر پر مبہم سا اشارہ دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جہانگیر خان نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں وہ بظاہر اپنے نئے منصوبے کی طرف اشارہ کررہے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصروں میں سوشل میڈیا صارفین ان سے اس منصوبے کی تفصیلات پوچھ رہے ہیں۔

جہانگیر خان نے اسکواش کا عالمی مقابلہ ورلڈ اوپن 6 مرتبہ جیتا ہے جو کہ پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کے تحت منعقد کیا جاتا ہے جبکہ وہ برٹش اوپن بھی 10 مرتبہ جیت چکے ہیں۔

جہانگیر خان ایک پشتون گھرانے میں پیدا ہوئے جنہیں ابتدائی طور پر ان کے والد نے تربیت دی تھی۔

15 سال کی عمر میں جہانگیر خان ورلڈ امیچر انفرادی چیمپیئن شپ میں داخل ہوئے جو یہ ایونٹ میں جیتنے والے اب تک کے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کرونا ہو یا نہیں ہو لیکن اولمپکس ضرور ہوگا

اسکواش کے متعدد مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد عظیم جہانگیر خان نے 1993 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

جہانگیر خان 2002 سے 2008 تک ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

انہوں نے فرانسیسی حکومت کی طرف سے اسپورٹس اور یوتھ ایوارڈ سمیت کئی اعزازات اپنے نام کیے تھے۔ جبکہ ٹائم میگزین کے ٹائم ایوارڈ میں انہیں پچھلے 60 سالوں میں ایشیاء کا ہیرو قرار دیا گیا تھا۔

جہانگیر خان کو حکومت پاکستان اور جاپان کی جانب سے جاری کردہ ڈاک کے ٹکٹس پر بھی نمایاں کیا گیا جبکہ وہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے عالمی صدر بھی بن چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر