سلمان اقبال نے پی ایس یل 6 میں رانا فواد کی کمی پوری کردی
ٹوئٹر پر میمز میں سلمان اقبال کو نیا رانا فواد قرار دے دیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں کراچی کنگز کی شکست پر ٹیم کے مالک سلمان اقبال افسردہ ہوئے تو عجیب و غریب تاثرات چہرے پر آگئے اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ‘نئے رانا فواد’ کا ٹائٹل دے دیا۔
پیر کے روز پی ایس ایل کا گیاہرواں میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا گیا۔ لاہور نے کراچی کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر میچ جیت لیا۔ اس موقع پر کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال گراؤنڈ میں افسردہ دکھائی دیے۔ رنج و غم کی کیفیت میں سلمان اقبال کے چہرے پر کچھ عجیب و غریب تاثرات دیکھنے کو ملے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور فیس بک پر سلمان اقبال کی گراؤنڈ میں کھینچی گئی مختلف تصاویر تیزی سے شیئر کی گئیں۔
شکلاں ویکھ ظالمہ😊😂 pic.twitter.com/MGpaV4gy8M
— Amjad Gulayni® (@Gulayniofficail) February 28, 2021
ٹوئٹر پر میمز کا سلسلہ چل پڑا تو صارفین نے سلمان اقبال کو پی ایس ایل کے ‘نئے رانا فواد’ کا خطاب دے دیا۔
Salman Iqbal replaces Fawad Rana as #meme king #KarachiKings pic.twitter.com/TGMeCPGyOG
— Naimat Khan (@NKMalazai) February 28, 2021
چند صارفین نے سلمان اقبال کی پرانی تصاویر بھی شیئر کیں جب ان کی ٹیم نے میچ جیتا تھا۔
How it started Vs How it’s ending:
Salman Iqbal head of Karachi kings!#LQvKK pic.twitter.com/qW0LppyFpF— Mehreen Iftikhar Sheikh (@imonly1mehreen) February 28, 2021
ایک صارف نے غم سے نڈھال سلمان اقبال کو مشہور کارٹون کردار ‘جیری’ سے تشبیہہ دی۔
#Salman_Iqbal Right Now 🥺😂 pic.twitter.com/AEb1mUydEW
— 𝙎𝙝𝙚𝙞𝙠𝙝 𝙎𝙖𝙈𝙞 🌚🥀 (@SaMi_Hu_YaaR) February 24, 2021
یہ بھی پڑھیے
کیا پی ایس ایل میچز میں جیت کا فارمولا ہدف کا تعاقب ہے؟
لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد گراؤنڈ میں اپنی قلندرانہ طبیعت کے باعث سب سے منفرد دکھائی دیتے تھے۔ اس پی ایس ایل میں ان کی کمی کو کرکٹ شائقین اور سوشل میڈیا صارفین شدت سے محسوس کررہے ہیں۔
I’m waiting for this man#PSL #RanaFawad pic.twitter.com/6vvDXT79IK
— Mr Panda (@Mr_Panda_Says) January 22, 2021
واضح رہے کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز 10 مرتبہ مدمقابل آچکے ہیں جن میں سے 6 میچز میں کراچی کنگز فاتح رہی ہے۔