کراچی میں سائیکلنگ چیمپئن شب کا انعقاد

سائیکلنگ چیمپئن شب میں مردوں اور خواتین کی دو مختلف کیٹیگریز تھیں۔ خواتین کی کیٹیگری کے انفرادی ٹائم ٹرائل میں ہمیرا بائیکستان کرینک ایڈک نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ جبکہ راجیہ (ایس ایس جی سی) نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا۔

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی جانب سے پانچویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شب میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی حصہ لیا اور پہلی اور تیسری پوزیشنز حاصل کیں۔

نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شب کا انعقاد کراچی میں بدھ کے روز ہوا جس کا افتتاح کرونا کے باعث کسی مشہور شخصیت یا اعلی افسر نے نہیں کیا تھا۔ اِس کا افتتاح پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر اظہر علی شاہ نے کیا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کی ٹی ٹوینٹی سیریز میں زمبابوے کے خلاف فتح

اِس ریس کے دوران دو دریا سی ویو اور ڈی ایچ اے کی سڑکوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

چیمپئن شپ کے تین روزہ مقابلوں میں ملک بھر سے 65 مرد اور 45 خواتین نے شرکت کی۔ چیمپئن شب میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کا تعلق ایس ایس جی سی، بائیکستان کرینگ ایڈک، پنجاب، کے پی کے، سندھ، بلوچستان اوراسلام آبادسے ہے۔

سائیکلنگ چیمپئن شب میں مردوں اور خواتین کی دو مختلف کیٹیگریز تھیں۔ خواتین کی کیٹیگری کے انفرادی ٹائم ٹرائل میں ہمیرا بائیکستان کرینک ایڈک نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ جبکہ راجیہ (ایس ایس جی سی) نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا۔ تیسری پوزیشن بائیکستان کرینک ایڈک کی کانزا مالک نے حاصل کی اور برونز میڈل اپنے نام کیا۔

چیمپئن شب کے افتتاحی مقابلے میں مردوں کی کیٹیگری کے انفرادی ٹائم ٹرائل میں علی الیاس بائیکستان کرینک ایڈک نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ جبکہ فرمان (ایس ایس سی جی) نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا اور تیسری پوزیشن کے ساتھ شاہ ولی بائیکستان کرینک ایڈک نے برونز میڈل حاصل کیا۔

جونئیر خواتین انفرادی ٹائم ٹرائل پاُنسا بابر اسلام آباد نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ہرا مقصور پنجاب

نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ اور ملائکہ شاہد کے پی کے نے تیسری پوزیشن کے ساتھ برونز میڈل اپنے نام کیا۔

متعلقہ تحاریر