کرکٹر فواد احمد اور صحافی شعیب جٹ کی نوک جھونک وائرل
شعیب جٹ نے فواد احمد کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ دوسری بار مثبت آنے کی خبر دی تھی جس پر کھلاڑی نے انہیں جھوٹا قرار دیا۔

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد اور نجی ٹی وی چینل کے اسپورٹس اینکر شعیب جٹ کے درمیان ہونے والی نوک جھونک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
پاکستان میں اب کرکٹ اور کھیلوں سے متعلق صحافت کا رشتہ خاصا پیچیدہ ہوچکا ہے۔ ویسے تو صحافی کا کام خبر دینا ہوتا ہے اور وہ بھی مروجہ سوالات ’کیا، کب، کہاں، کیوں اور کیسے‘ کی روشنی میں۔ مگر صحافی تب کیا کرے جب کوئی خبر موجود ہی نہ ہو؟
پاکستان نژاد آسٹریلوی کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے فواد احمد نے دوسری بار کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے اسپورٹس اینکر پرسن شعیب جٹ کی خبر کا ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے فواد احمد نے کہا کہ ’شعیب جٹ جھوٹ کیوں بول رہے ہو۔ میرا کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے کی رپورٹ میرے ہاتھ میں ہے۔‘
Why ya lying 🤥 for? 🤦🏻♂️😑
— Fawad Ahmed (@bachaji23) March 9, 2021
شعیب جٹ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’فواد احمد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں کیونکہ ان کا کرونا وائرس کا دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔‘
Fawwad Ahmed is still positive in covid Test pic.twitter.com/uHL1sz91SZ
— Shoaib Jatt (@Shoaib_Jatt) March 9, 2021
فواد احمد کے ٹوئٹ کے جواب پر خاتون صحافی عالیہ رشید نے ٹوئٹر پر ان سے پوچھا کہ حقیقت کیا ہے؟
What is the real story ?@bachaji23 https://t.co/iu2pBvA5uB
— Aalia Rasheed (@aaliaaaliya) March 9, 2021
فواد احمد نے جوابی ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کا گذشتہ روز کیا جانے والا کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا تھا اور اب مزید ایک اور ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے جس کے منفی آنے کے بعد وہ قرنطینہ سے نکل جائیں گے۔
Tested negative yesterday ALHAMDULILLAH and waiting for another results now, if it’s negative again then I’m outta here InshaALLAH 👍🏽
— Fawad Ahmed (@bachaji23) March 9, 2021
کھیلوں کی خبروں سے منسلک معروف صحافی ڈینس فریڈمین نے فواد احمد اور شعیب جٹ کے درمیان ہونے والی گفتگو کو شیئر کرتے ہوئے شعیب جٹ پر تنقید کی ہے۔ ڈینس فریڈ مین کا کہنا ہے یہ پیشہ وارانہ صحافت نہیں ہے۔
Here’s Shoaib Jutt displaying professionalism at the highest levels —–
Jutt: Fawad Ahmed tests positive
Fawad: No mate. I have the test result in my hand. You’re wrong
Jutt: No Fawad. You’re wrong. My sources are better than your doctor pic.twitter.com/GMy82qXtUx
— Dennis PIA balloon (@DennisCricket_) March 9, 2021
کرونا وائرس نے جہاں دنیا بھر کو اپنے لپیٹ میں لے رکھا ہے وہیں وائرس نے اپنے خطرناک پنجے کھیل کے میدانوں میں گاڑ دیے ہیں۔ 2 مارچ 2021 کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مختلف کھلاڑیوں کے کرونا سے متاثر ہونے کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کو ملتوی کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
انڈیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانیوں کو ویزے دے گا؟
پاکستان سپر لیگ ملتوی ہونے کے بعد متعدد فرنچائز مالکان ٹی وی اسکرینز پر نظر آئے جنہوں نے پی ایس ایل کے ملتوی ہونے اور بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کا ذمہ دار پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹھہرایا۔

یہ بات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ 2017 میں دورہ آسٹریلیا کی ناکامی کے بعد صحافتی حلقوں نے اس وقت کے کپتان سرفراز احمد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔









