پاکستانی قومی اسکواڈ میں پی ایس ایل فرنچائز کا اثر نمایاں
سینئر صحافی عبدالماجد بھٹی نے پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اعظم خان کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا حصہ نہ بنانے کو سمجھ سے بالاتر قرار دے دیا۔
جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے دوروں کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے انتخاب نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے فٹنس نظام، ترجیحات اور مقاصد پر سوالات پید کردیے ہیں۔
کھیلوں پر گہری نظر رکھنے والے سینئر صحافی عبدالماجد بھٹی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں شاندار کارکردگی کا مطاہرہ کرنے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اعظم خان کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
عبدالماجد بھٹی نے غیرملکی دوروں کے لیے شرجیل خان کی ٹیم میں شمولیت پر سوال کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے ’اگر شرجیل خان کی فٹنس پر سمجھوتہ کیا جاسکتا ہے تو پھر اعظم خان کی کارکردگی پر کیوں نہیں کیا جاسکتا؟‘
جنوبی افریقا اور زمبابوے کے لئےتین فارمیٹ کی ٹیموں کا اعلان، شرجیل خان کی فٹنس پر سمجھوتا کیا گیا ہے تو اعظم خان کیوں نظر انداز، شائد فرق ایک فرنچائز کاہے؟ وہاب ریاض اورشعیب ملک کی واپسی نہ ہوسکی، لاڈلا آصف علی پھر ان. @TheRealPCB @MuhammadWasim77 pic.twitter.com/xJBKcSpeRP
— Abdul Majid Bhatti (@bhattimajid) March 12, 2021
سینئر صحافی نے سوال کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف بدترین کارکردگی دکھانے والے عمران بٹ اور عابد علی کو ٹیسٹ اسکواڈ میں کیوں شامل کیا گیا ہے؟
Justice for @shani_official. Why Imran Butt and Abid Ali included in test squad after pathetic performance against SA, Shan Masood is currently 3rd highest List ‘A’ average in the World (57.46). Fractionally behind only Kohli and Bevan. Highest List ‘A’ Average in Pakistan.
— Abdul Majid Bhatti (@bhattimajid) March 12, 2021
یہ بھی پڑھیے
رمیز راجہ کی کرکٹ کے بعد سیاست پر کمنٹری
عبدالماجد بھٹی نے ایک ٹوئٹ شیئر کیا ہے جس میں چیف سلیکٹر شرجیل خان کی فٹنس کے حوالے سے لکھا کہ کارکردگی اہم ہے فٹنس نہیں۔
فٹنس کے پروٹوکول تبدیل، شرجیل خان کی کارکردگی اہم ہے فٹنس نہیں, ٹیسٹنگ لیول کم کم کررہے ہیں ,چیف سلیکٹر کا انکشاف @TheRealPCB @MuhammadWasim77
— Abdul Majid Bhatti (@bhattimajid) March 12, 2021
بیٹنگ لائن اپ میں آصف علی کی شمولیت سے عبدالماجد بھٹی خوش دکھائی نہیں دے رہے کیو نکہ انہوں نے لیٹ آرڈر بلے باز کو ’لاڈلا‘ قرار دیا۔
حیرت انگیز اضافہ
نوجوان اور متحرک شاہنواز دھانی کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ نعمان علی اور ساجد خان بھی پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔ جبکہ محمد وسیم جونیئر نے ٹی ٹوئنٹی کے اسکواڈ میں جگہ بنائی ہے۔
پی ایس ایل 6 میں کراچی کنگز کے محمد وسیم کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے باوجود ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانے پر محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔