فریال مخدوم کا باکسر عامر خان کے متعلق انوکھا بیان
یہ جوڑا بی بی سی تھری کی سیریز میں کام کررہے ہیں۔ اس سیریز میں شادی کے بعد جوڑے کو آنے والی مشکلات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے بی بی سی تھری کے پروگرام میٹ دی خانز میں کہتی ہیں کہ ’میرا شوہر کافی بدل گیا ہے اور بوڑھا بھی ہوچکا ہے اسی وجہ سے اب وہ مجھے مذید دھوکہ نہیں دیتا ہے۔‘
یہ جوڑا بی بی سی تھری کی سیریز میں کام کررہے ہیں۔ اس سیریز میں جوڑا والدین کی جدوجہد اور جوڑے کو جن چھوٹی چھوٹی چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سیریز کے بارے میں تبادلہ خیال کررہے ہیں۔
Who is ready for Bolton’s most glamourous pair to grace our screens? It’s @amirkingkhan and @FaryalxMakhdoom 👑 #MeetTheKhans
Meet The Khans: Big In Bolton on @BBCiPlayer Sunday 28 March. pic.twitter.com/S1QSabtlQQ
— BBC Three (@bbcthree) March 26, 2021
یہ بھی پڑھیے
آمنہ الیاس کی قرنطینہ میں کرونا سے متعلق آگاہی مہم
باکسر عامر خان نے 2013 میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی ماڈل فریال مخدوم سے شادی کی تھی۔ فریال نے اپنے شوہر پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا تھا۔ جس کے بعد 2017 میں جوڑے نے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔ کئی مہنیوں بعد اس جوڑے نے اعلان کیا کہ فریال کے حاملہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے رشتہ ختم نہیں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی شادی شدہ زندگی دوسرے جوڑے کی طرح ہی ہے لیکن چونکہ عامر مشہور شخصیت ہیں ان کی ذاتی زندگی لوگوں کے سامنے ہے۔
فریال مخدوم نے مذید کہا کہ ان کے شوہر ایک بدلے ہوئے آدمی ہیں، وہ بوڑھے ہو چکے ہیں لہذا اب وہ دھوکہ نہیں دیتے ہیں۔
برطانوی باکسر عامر خان پر اُن کی اہلیہ نے ماضی میں 9 بار دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا جس میں وہ وقت بھی شامل تھا جب اس جوڑے کو کسی بچے کی توقع تھی۔
برطانوی باکسر عامر خان نے 2004 میں اولمپکس میں چاندی کا تغمہ بھی جیتا تھا اور عامر خان دو مرتبہ عالمی چیمپیئن بھی رہ چکے ہیں۔