عرفان محسود کے 4 سال میں 40 عالمی ریکارڈز

چند روز قبل عرفان محسود کے شاگرد نعمان محسود نے بھی عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود نے 4 سال میں 40 عالمی ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں۔

پہلے سے 39 عالمی ریکارڈز قائم کرنے والے عرفان محسود نے 80 پاؤنڈز وزن کے ساتھ 22 اسکواٹ تھرسٹ کر کے ایک اور ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ عرفان محسود نے مصر کے رفت عبدیل فتح کا ریکارڈ توڑا ہے جنہوں نے 80 پاؤنڈز وزن کے ساتھ 17 اسکواٹ تھرسٹ کیے تھے۔

یہ عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے بعد عرفان محسود 4 سال کے عرصے میں 40 عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے پاکستانی بن گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیے

خیبرپختونخوا کے 14 سالہ نعمان محسود نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

چند روز قبل ہی عرفان محسود کے شاگرد نعمان محسود نے 30 سیکنڈز میں 20 ہوپس اوور کر کے برطانیہ کا عالمی ریکارڈ توڑ کر اپنا نام گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروایا تھا۔ جبکہ اس سے قبل بھی عرفان محسود کے کلب کے 4 بچے عالمی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر