پاکستان کے اسٹار کرکٹرز ننھے کھلاڑی کے مداح

محمد یوسف نے 6 برس کے گوہر لیاقت سے ملاقات کی اور ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار کرکٹر محمد یوسف ننھے کھلاڑی کے فین ہوگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر 6 سالہ بچے کی بیٹنگ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محمد یوسف نے نہ صرف ان سے ملاقات کی بلکہ بچے کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور ٹپس بھی دیں۔ سابق کھلاڑی راشد لطیف نے گوہر لیاقت کو سچن ٹنڈولکر قرار دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے ملک بھر میں موجود ٹیلنٹ کھل کر سامنے آجاتا ہے۔ گذشتہ چند برسوں کے دوران جہاں سوشل میڈیا کے ذریعے مختلف گلوکاروں اور اداکاروں کو شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کا موقع ملا وہیں ایک 6 سالہ بچے کی شاندار کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تہلکہ مچادیا ہے۔

پچھلے دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ننھے کرکٹر کی ویڈیو وائرل ہوئی جس نے نہ صرف سابق پاکستانی کرکٹر محمد یوسف اور راشد لطیف بلکہ بین الاقوامی نشریاتی ادارے ای ایس پی این کرک انفو کو بھی متاثر کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

ون ڈے کرکٹ میں سبقت پاکستان یا جنوبی افریقہ کی؟

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محمد یوسف نے لاہور سے تعلق رکھنے والے 6 سالہ گوہر لیاقت کو ڈھونڈ نکالا اور ملاقات کرنے پہنچ گئے۔ محمد یوسف نے نہ صرف بچے کے ساتھ کرکٹ کھیلی بلکہ اسے بیٹنگ کے حوالے سے مفید مشورے بھی دیئے۔ محمد یوسف نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گوہر لیاقت کی تعریف کی اور اسے دعائیں دیں۔ محمد یوسف کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے انہیں بے حد سراہا جارہا ہے۔

پاکستان کے سابق کرکٹر راشد لطیف نے بچے کو سچن ٹنڈولکر قرار دے دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد بھی ننھے کرکٹر سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

متعلقہ تحاریر