پاکستان نے کرکٹ میں نام بنایا فٹبال میں گنوادیا

فیڈریشن آف انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کو معطل کردیا ہے۔

پاکستان کے لیے کھیل کے میدانوں سے ایک ہی دن میں اچھی اور بری خبریں آئی ہیں۔ جہاں پاکستان نے کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے نام بنایا ہے وہیں فیڈریشن آف انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کو معطل کردیا ہے۔

جمعرات کے روز فیفا کونسل بیورو نے فیفا قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کو معطل کردیا ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن ہیڈکوارٹر پر قبضہ معطلی کی وجہ بنی ہے اور پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی کی پاکستان کی رکنیت معطل رہے گی۔

یہ بھی پڑھیے

یمنیٰ زیدی اور وقار ذکاء کا پاکستانی فٹبال ٹیم کا دفاع

فیفا کونسل نے یہ اقدام نارملائزیشن کمیٹی کے کام میں مداخلت قرار دیتے ہوئے لیا ہے۔ فیفا کونسل بیورو کا کہنا ہے کہ جب پی ایف ایف کی طرف سے فٹبال ہاؤس کے معاملات معلوم پر لانے والی کمیٹی یہ تصدیق کرے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے دفاتر، اکاؤنٹس اور انتظامیہ اس کے کنٹرول میں ہوں تو یہ معطلہ ختم کردی جائے گی۔

فیفا پاکستان فٹبال فیڈریشن

پاکستان کی وومن فٹبال ٹیم کی کپتان حاجرہ خان نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت ملکی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑی عمران خان کی حکومت ہے جو کھیلوں کے عالمی قوانین سے اچھی طرح واقف ہیں۔ لیکن اسی ملک میں فٹبال کے عالمی ادارے کے بار بار انتباہ کے باوجود فیڈریشن کے معاملات کو قابو نہیں کیا جا سکا اور نتیجہ پاکستان میں فٹبال فیڈریشن پر پابندی کی صورت میں نکلا ہے۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پی ایف ایف کی معطلی خبر پر افسوس کرتے ہوئے اسے کھلاڑیوں کے لیے تاریک دن قرار دیا ہے۔

ایک طرف جہاں پاکستان نے فٹبال میں فیفا سے نام گنوایا ہے وہیں کرکٹ میں نام بنایا بھی ہے۔ جمعرات کے روز ہی پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سنچورین میں تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان نے میزبان کو شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان بووما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے 320 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 292 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے سے امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں نے شراکت میں ٹیم کو 112 رنز کا اسکور فراہم کیا۔ امام الحق 112 رنز کے مجموعی اسکور پر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جن کے بعد فخر زمان نے اسکور کو آگے بڑھایا اور مسلسل اپنی دوسری سنچری مکمل کی۔ فخر زمان کی اننگز میں 3 چھکے اور 9 چوکے بھی شامل تھے جو 101 رنز بنا کر مہاراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

NDTV

حسن علی نے 11 گیندوں پر 32 رنز بنائے اور بابر اعظم 82 گیندوں پر 94 رنز بنا کر میچ کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔

پاکستان کے 320 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے اوپنر کے جانیمن ملان 70 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کائل ویر نے 62، اینڈائل فیلوکوائیو نے 54، ٹمبا باووما 20 اور کیشو مہاراج نے 19 رنز اسکور کیے۔ اس کے علاوہ ایڈین مارکرام 18 اور جے جے اسموٹس 17 رنز بناسکے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے مہاراج نے 3 اور مکرام نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 3 اور حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ تحاریر