پاکستان میں کرکٹ کا ستارہ عروج پر

پی سی بی نے پی ایس ایل 6 کے منسوخ شدہ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جبکہ کرکٹ کی نامور شخصیات کے لیے ہال آف فیم کا بھی آغاز کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے منسوخ شدہ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ جبکہ ملک میں کرکٹ کی نامور شخصیات کے لیے ہال آف فیم کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا ایڈیشن کرونا کی وباء کے باعث منسوخ ہوگیا تھا لیکن اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے باقی میچز کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کھلاڑیوں کو 22 سے 28 مئی تک خود کو قرنطینہ کرنا ہوگا جس کے بعد 3 روز کی ٹریننگ ہوگی جبکہ یکم جون سے پی ایس ایل کے میچز کا آغاز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کے پاس ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کا بھی سنہری موقع

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے منسوخ شدہ میچز کا پہلا میچ یکم جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچز صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوں گے اور چھٹے سیزن کا آخری میچ 20 جون کو ہوگا۔

ہال آف فیم

پاکستانی کرکٹ کے نامور شخصیات کی خدمات کے پیش نظر پی سی بی نے ہال آف فیم کا آغاز کیا ہے۔ اس ہال آف فیم میں 6 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے ہال آف فیم میں شامل 6 کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ہال آف فیم میں بھی شامل ہیں۔

پی سی بی کے ہال آف فیم میں حنیف محمد، ظہیر عباس، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم اور وقار یونس شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اس ہال آف فیم میں ہر سال 16 اکتوبر کو 3 شخصیات کے ناموں کو شامل کیا جائے گا۔ 16 اکتوبر 1952 میں پاکستان نے پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میچز کا آغاز کیا تھا جس کی وجہ سے اس تاریخ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ البتہ اس ہال آف فیم میں فضل محمود اور عبدالحفیظ کاردار کے ناموں کی شمولیت نا ہونے پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں پاکستان اور میزبان ٹیم کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔ 4 میچز پر مشتمل سیریز میں قومی ٹیم کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ آج شام ساڑھے پانچ بجے کھیلا جائے گا۔

10 اپریل کو کھیلے جانے والا پہلے ٹی 20 میچ میں محمد رضوان کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے 189 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر