چیمپئنز لیگ سیمی فائنلز: برطانوی، ہسپانوی اور فرانسیسی کلبز آمنے سامنے

چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنلز میں پی ایس جی کا مقابلہ مانچسٹر سٹی جبکہ ریئل میڈرڈ کا مقابلہ چیلسی سے ہوگا۔

یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا) کی چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنلز میں 2 برطانوی فٹبال کلب، ایک ہسپانوی اور ایک فرانسیسی کلب کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

پہلا سیمی فائنل انگلینڈ کے فٹبال گراؤنڈ میں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) اور مانچسٹر سٹی کلب کی فٹبال ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں اسپین کی ریئل میڈرڈ اور انگلینڈ کی چیلسی کلب کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیے

بابر اعظم نمبر ون بلے باز کیوں؟ جنوبی افریقہ میں بتادیا

بدھ کے روز میچ سے قبل ریئل میڈرڈ فٹبال ٹیم کی بس پر انفیلڈ اسٹیڈیم کے باہر لیورپول فٹبال ٹیم کے شائقین نے حملہ کیا تھا۔ اس حملے کے بعد لیورپول انتظامیہ نے تحریری معافی مانگتے ہوئے حملے کی مذمت بھی کی تھی۔

پی ایس جی بمقابلہ مانچسٹر

یوئیفا کی فٹبال ٹیموں کی درجہ بندی میں مانچسٹر سٹی کا 5واں نمبر ہے جبکہ پی ایس جی 7ویں نمبر پر براجمان ہے۔ دونوں ٹیمیں بالترتیب گروپ سی اور ایچ کی فاتح ہیں۔

مانچسٹر سٹی کے ٹاپ اسکورر فیرن ٹوریس ہیں جنہوں نے ابھی تک 4 گول اسکور کیے ہیں۔ جبکہ پی ایس جی کے کائیلین ایم بمپے نے اپنی ٹیم کی جانب سے 8 گول اسکور کیے ہیں۔

ریئل میڈرڈ بمقابلہ چیلسی

دلچسپ بات یہ ہے کہ چیمپئنز لیگ کھیلنے والی اسپین کی ریئل میڈرڈ یوئیفا درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ اس کے برطانوی حریف چیلسی کا اس درجہ بندی میں 13واں نمبر ہے۔

برطانوی چیلسی کلب گروپ ای کا فاتح ہے۔ چیلسی کی جانب سے ٹاپ اسکورر اولیویئر گیرود ہیں جنہوں نے ابھی تک میچز میں 6 گول اسکور کیے ہیں۔

چیمپئنز لیگ میں ریئل میڈرڈ گروپ بی کی فاتح ہے۔ ریئل میڈرڈ کے کریم بنزیما اپنی ٹیم کی جانب سے 5 گولز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں۔

متعلقہ تحاریر