پاکستان کی حالیہ کارکردگی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی تیاری

زمبابوے اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کو پاک سرزمین پر شکست دینے کے بعد پاکستان نے جنوبی افریقہ کو اُن ہی کی سرزمین پر مات دے دی ہے۔

زمبابوے اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کو پاک سرزمین پر شکست دینے کے بعد پاکستان نے جنوبی افریقہ کو اُن ہی کی سرزمین پر مات دے دی ہے اور اب وہ زمبابوے بلند حوصلوں کے ساتھ جائے گی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے شائقین کو امید ہے کہ اب پاکستان زمبابوے کے خلاف اور پھر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھی فتح حاصل کرے گا۔

ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان نے اپنی مسلسل چھٹی سیریز جیتی ہے۔ پاکستان نے 2013 کے بعد سے پروٹیز کی سرزمین پر ٹی ٹونٹی سیریز میں دوسری مرتبہ فتح حاصل کی ہے۔

یکے بعد دیگرے سیریز کی فتوحات نے پاکستانی کرکٹ شائقین کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ پاکستانی شائقین کو امید ہے کہ قومی ٹیم آئندہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی فتح حاصل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کے پاس ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کا سنہری موقع

اکتوبر اور نومبر 2020 کے دوران زمبابوے کے خلاف کھیلی جانے والی 3 ون ڈے میچز کی سیریز پاکستان نے 2-1 سے جیتی تھی۔ جبکہ 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی پاکستان نے زمبابوے کو وائٹ واش کردیا تھا۔

زمبابوے کے بعد جنوری 2021 میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان آئی تھی۔ میزبان نے یہاں بھی مہمانوں پر غلبہ حاصل کیا اور پاکستان نے دونوں ٹیسٹ میچز میں فتح حاصل کی اور ٹی ٹونٹی سیریز 2-1 سے جیت لی۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل ٹور کے دوران اس وقت بھی پاکستان فتوحات حاصل کر رہا ہے۔ پاکستان نے پروٹیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی دونوں سیریز ان ہی کی سرزمین پر جیتی ہیں۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم اب اب 3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے زمبابورے روانہ ہوگی۔ قومی ٹیم کی موجودہ کارکردگی پر نظر ڈالتے ہوئے پاکستانی کرکٹ شائقین کو امید ہے کہ ان کی ٹیم دونوں سیریز میں زمبابوے کی ٹیم پر آسانی سے حاوی ہوجائے گی۔

اگر پاکستان زمبابوے کے خلاف آئندہ دونوں سیریز جیت لیتا ہے تو رواں برس اکتوبر/نومبر میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل 8 سیریز کی سیدھی فتح ہوگی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے روشن پہلو یہ ہے کہ محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم سمیت ٹیم کے اہم کھلاڑی باآسانی رنز کے انبار لگا رہے ہیں۔

جبکہ فخر زمان نے بھی شائقین کا کھویا ہوا اعتماد حاصل کرلیا ہے۔

متعلقہ تحاریر