شاہد آفریدی کے سوال پر ثنا بچہ لاجواب

سوشل میڈیا پر ثنا بچہ کی ٹرولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے معروف میزبان ثنا بچہ کو لاجواب کردیا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سفر سے متعلق سوال کے جواب میں لالہ نے چھکا مار دیا۔ انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

بوم بوم آفریدی اور لالہ کے نام سے شہرت رکھنے والے شاہد آفریدی اپنے جوابات سے لوگوں کو لاجواب کردینے کا فن جانتے ہیں۔ اس مرتبہ ثنا بچہ اس کا نشانہ بن گئیں۔ میزبان نے اپنے پروگرام میں معروف کھلاڑی کو مدعو کیا اور ان سے پی ایس ایل کے سفر سے متعلق سوال کیا۔

ثنا بچہ نے پوچھا کہ وہ پہلے پشاور زلمی کا حصہ تھے، پھر کراچی کنگز جوائن کی اور اب ملتان سلطانز کی ٹیم میں ہیں، کن مسائل اور وجوہات نے انہیں اتنی جلدی ٹیمز تبدیل کرنے پر مجبور کیا؟ سوال سن کر بوم بوم نے ہنستے ہنستے ثنا بچہ کو انہی کا سوال داغ دیا۔ شاہد آفری نے ثنا بچہ سے پوچھا کہ آپ اپنا بتائیں آپ بھی تو کبھی ایک چینل، کبھی دوسرے اور کبھی تیسرے پر نظر آتی ہیں، آپ کے کیا مسائل تھے؟ جس پر میزبان ہنس پڑیں اور ان کے پاس سوال کو ٹالنے کے علاوہ کوئی چارا نہیں تھا۔ انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔


یہ بھی پڑھیے

شاہد آفریدی اور نسیم شاہ پی ایس ایل 6 سے باہر

شاہد آفریدی کے مداح ان کے اس جواب پر خوشی سے نہال ہوگئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر متعدد ٹوئٹس میں ثنا بچہ کی ٹرولنگ کی گئی۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ صحافیوں اور میزبانوں کو کسی بھی اہم شخصیت کا انٹرویو لینے سے قبل تیاری ضرور کرنی چاہیئے۔

متعلقہ تحاریر