وسیم اکرم کی سالگرہ پر اہلیہ افسردہ
شنیرا اکرم نے لکھا کہ کرونا کی وباء نے ہمیں اہل خانہ کی اہمیت کا احساس دلایا ہے۔

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے جمعرات کے روز اپنی 55 سالگرہ منائی ہے۔ اس موقع پر وسیم اکرم نے اپنے مداحوں کے نام ایک پیغام لکھا جبکہ ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ان سے دوری پر افسردگی کا اظہار کیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم نے لکھا کہ ’میں 55 سال کا ہو گیا ہوں اور میں پہلے کے مقابلے اب زیادہ مضبوط ہوچکا ہوں۔‘
Turning 55 and I’m stronger than ever before. Covid has taught me a lot. Family is the most incredible thing that has happened to me. I thank God for all the love in my life so I want to thank all of you following me on my journey and the support you have given me throughout.
— Wasim Akram (@wasimakramlive) June 3, 2021
انہوں نے لکھا ہے کہ ’کرونا کی وباء نے مجھے بہت کچھ سکھا دیا ہے۔ زندگی میں اہل خانہ سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ میں زندگی کی تمام محبتوں کے لیے رب کا شکر ادا کرتا ہوں اور ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ مجھ سے تعاون کیا ہے۔‘
یہ بھی پڑھیے
وسیم اکرم نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا
یاد رہے کہ وسیم اکرم ان دنوں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے میچز کے لیے ابوظبہی میں قرنطینہ کا وقت گزار رہے ہیں۔
وسیم اکرم کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ٹوئٹ پر اپنے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی 55ویں سالگرہ کے موقع پر ہمارا ایک بیٹا امریکا میں ہے اور دوسرا بیٹا پاکستان میں۔ میں اور ہماری بیٹی آسٹریلیا میں اور آپ خود ابوظہبی میں قرنطینہ کا وقت گزار رہے ہیں۔‘
On your 55th birthday one son is in America, second in Pakistan, your wife and daughter in Australia and you just got out of a 10 day lock quarantine isolated by yourself in Abu Dhabi.Covid times make us appreciate how important family is & how strong we all are fighting together
— Shaniera Akram (@iamShaniera) June 3, 2021
شنیرا اکرم نے مزید لکھا کہ ’کرونا کی وباء نے ہمیں اہل خانہ کی اہمیت کا احساس دلایا ہے اور یہ کہ ہم ایک ساتھ مل کر کس قدر مضبوط ہوسکتے ہیں۔‘