بابر اعظم کی کہانی ان ہی کی زبانی

بابر اعظم پر مبنی کہانی 'بابر کی کہانی' کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کرکٹ میں اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔ انہوں نے خود پر مبنی کہانی کا پوسٹر شیئر کر کے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے ایک پوسٹر شیئر کیا ہے جس کا عنوان بابر کی کہانیہے۔

اب تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں کہ یہ ڈاکیومنٹری ہے، کتاب ہے یا کچھ اور۔ تاہم اس وقت ٹوئٹر پر بابر اعظم ٹرینڈ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بابر اعظم ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب

بابر اعظم ٹرینڈ

بابر اعظم کا سفر قذافی اسٹیڈیم میں گیند پکڑنے سے شروع ہوا تھا اور اب وہ دنیا کے نمبر ون ون ڈے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ ان کی یہ کہانی ان لوگوں کے لیے بہترین مثال ہے جو کرکٹ کھیلنے کا خواب دیکھتے ہیں۔

انہوں نے 33 ٹیسٹ میچز میں 2 ہزار 169، 80 ون ڈے میں 3 ہزار 808، جبکہ 54 ٹی 20 میچز میں 2 ہزار 35 رنز بنائے ہیں۔

بابر اعظم کے ٹوئٹ کے بعد سے شائقین کرکٹ ان پر مبنی کہانی کا انتظار کررہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر