ویسٹ انڈین کرکٹر برائن لارا بھی وسیم اکرم کے مداح

برائن لارا نے وسیم اکرم سے اُس جوتے پر دستخط لیا ہے جو انہوں نے 1992 کے ورلڈکپ کے ایک میچ کے دوران پہنا تھا۔

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر برائن لارا بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے مداح نکلے ہیں۔

وسیم اکرم نے برائن لارا کے ساتھ  گزارے گئے 1992 کے ورلڈ کپ کے کچھ لمحات یاد کیے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وسیم اکرم نے بتایا کہ برائن لارا نے اُن سے جوتے پر دستخط لیا ہے۔ یہ وہی جوتا ہے جو برائن لارا نے 1992 کے ورلڈ کپ کے ایک میچ کے دوران پہنا تھا۔ اس میچ میں برائن لارا بیٹنگ جبکہ وسیم اکرم بالنگ کر رہے تھے اور وسیم اکرم کی ایک بال برائن لارا کے جوتے پر لگی تھی جس کی وجہ سے ان کا جوتا پھٹ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ کی سوشل میڈیا پر دلچسپ گفتگو

برائن لارا اور وسیم اکرم کی ملاقات ایک تقریب کے دوران ہوئی تھی جہاں وسیم اکرم کو برائن لارا نے 1992 کے ورلڈ کپ میں پہنے ہوئے جوتوں پر دستخط کرنے کو کہا تھا۔ وسیم اکرم نے ٹوئٹر پربرائن لارا کی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے دستخط کیا ہوا جوتا پکڑا ہوا ہے۔

پاکستان کی سابق کرکٹ ٹیم نے 1992 کے ورلڈ کپ میں 23 فروری کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ میچ کھیلا تھا۔ میچ میں پاکستان نے 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے تھے لیکن ویسٹ انڈیز نے اس میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

ادھر انسٹاگرام پر سوال و جواب کے حالیہ سیشن کے دوران انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے ایک سوال کیا گیا کہ ماضی کا ایسا کون سا بالر ہے جو آپ کے لیے کھیل کے دوران مشکلات پیدا کر سکتا تھا؟

اس سوال کے جواب میں ویرات کوہلی نے وسیم اکرم کا نام لیا اور انہیں دنیا کا خطرناک ترین بالر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بالنگ دیکھ کر میں اکثر یہ سوچتا تھا کہ اگر میرا اُن سے سامنا ہوتا تو ان کی گیندوں کو کس طرح کھیل پاتا۔

ویرات کوہلی
Instagram/@virat.kohli

متعلقہ تحاریر