پال پوگبا بھی کرسٹیانو رونالڈو کے نقش قدم پر

فرانسیسی مسلم فٹبالر نے پریس کانفرنس کے دوران میز پر رکھی بیئر کی بوتل ہٹا دی۔

پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے کوکا کولا کی دو بوتلیں ہٹانے کے بعد فرانسیسی مسلم فٹبالر پال پوگبا بھی اُن کے نقش قدم پر چلنے لگے۔ پال پوگبا نے پریس کانفرنس کے دوران میز پر رکھی بیئر کی بوتل ہٹادی۔

گزشتہ دنوں کرسٹیانو رونالڈو نے پریس کانفرنس کے دوران میز پر رکھی کوکاکولا کی دو بوتلیں ہٹا دیں تھیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ اسٹار فٹبالر کے اس عمل سے کوکاکولا کمپنی کو 4 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا تھا تاہم اب مسلم فٹ بالر پال پوگبا بھی کرسٹیانو رونالڈو کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

رونالڈو کا مداحوں کو پانی پینے کا مشورہ کوکا کولا کو لے ڈوبا

میونخ میں ہونے والے میچ میں ایک صفر سے جرمنی کو شکست دینے کے بعد پال پوگبا مین آف دی میچ قرار پائے۔ پوسٹ میچ نیوز کانفرنس کے لیے پال پوگبا کیمرے کے سامنے آئے تو میز پر رکھی بیئر کی بوتل ہٹا دی۔

پال پوگبا کے اس عمل کے بعد سوشل میڈیا صارفین ملے جلے تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو لیجنڈری فٹبالر ہیں جن کے عمل سے کوکاکولا کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا تاہم پال پوگبا کا یہ عمل بےسود ثابت ہوگا۔ جبکہ بیشتر سوشل میڈیا صارفین نے کہا ہے کہ پال پوگبا ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے الکوحل سے بنی مصنوعات کے شراکت دار نہیں ہو سکتے۔

واضح رہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلنے والے پال پوگبا نے 2019 میں اسلام قبول کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر