سکندر بخت کی اظہر محمود پر تنقید
شاہنواز دھانی کو ٹی 20 کا حصہ نہ بنانے پر سکندر بخت نے اظہر محمود کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں ملتان سلطانز کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے فاسٹ بالر شاہنواز دھانی کو ٹی 20 میچز میں نہ لینے پر سکندر بخت نے پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر محمود پر شدید تنقید کی۔
سابق پاکستانی کرکٹر سکندر بخت اپنے بیانات کے باعث اکثر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے رہتے ہیں۔ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں شاندار کارکردگی سے کرکٹ شائقین اور تجزیہ کاروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے والے شاہنواز دھانی کو ٹی 20 کا حصہ نہ بنانے پر سکندر بخت اظہر محمود پر برہم دکھائی دیئے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سکندر بخت نے لکھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شاہنواز دھانی پاکستان کے لیے روشن چراغ ثابت ہوسکتے ہیں لیکن ان کا نام ٹی 20 میں نہیں ہے جبکہ ٹیم کے کوچ انہیں شعیب اختر کہتے ہیں۔ سکندر بخت نے شاہنواز دھانی کو اظہر محمود کو سنجیدگی سے نہ لینے کا مشورہ دیا۔
With all due respect If you were 2watch my interview (which I don’t think you have) I have CLEARLY referred 2HOW ENTERTAINING Dhaani is on the field that reminded me of Shoaib Akhtar. I hope that in future you can comment on things in context rather than creating a controversy. https://t.co/uSQVN2xHJ6
— Azhar Mahmood (@AzharMahmood11) June 28, 2021
یہ بھی پڑھیے
بابر اعظم کی کارکردگی سکندر بخت پر تنقید کی وجہ کیوں بنی؟
سکندر بخت کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے اظہر محمود نے واضح کیا کہ انہیں شاہنواز دھانی کی پرفارمنس میں شعیب اختر کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے سکندر بخت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں تنازعہ پیدا کرنے کے بجائے سیاق و سباق کا جائزہ لیتے ہوئے تبصرہ کریں گے۔
واضح رہے کہ 2020 میں قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لیے وکٹ کیپر محمد رضوان کے اتنخاب پر سکندر بخت اور صحافی عالیہ رشید کے درمیان لائیو شو میں بحث ہوئی تھی۔ سکندر بخت سرفراز احمد کی تعریف کررہے تھے جبکہ عالیہ رشید کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کے بجائے ان کی تعریف کریں جو دورہ انگلینڈ کا حصہ ہیں۔









