انگلینڈ کے 7 کرکٹرز کرونا وائرس میں مبتلا
پاکستان کے ساتھ سیریز مقررہ وقت پر ہی ہوگی،انگلینڈ کرکٹ بورڈ
پاکستان کے خلاف ون ڈی سیریز سے قبل ہی انگلینڈ کے 7 کرکٹرز کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
انگلینڈ کے کرکٹرز میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد ون ڈے اسکواڈ کو مکمل طور پر آئسولیٹ کرلیا گیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کے ساتھ سیریز مقررہ وقت پر ہی ہوگی۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت بین اسٹوک کریں گے۔
The ECB can confirm that seven members of the England Men’s ODI party have tested positive for COVID-19.
— England Cricket (@englandcricket) July 6, 2021