بھارت کی کشمیر پریمیئر لیگ کی مفت تشہیر
انگلینڈ کے سابق اسپنر مونٹی پنیسر نے بھارتی دھمکیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کا شاندار آغاز ہوگیا۔ انڈیا نے پاکستان کی دشمنی میں کشمیر پریمیئر لیگ کی دنیا بھر میں مفت تشہیر کردی۔
بھارت کبھی کبھار اپنی دشمنی میں اس قدر آگے نکل جاتا ہے کہ پاکستان کا فائدہ کرادیتا ہے۔ کشمیر پریمیئر لیگ اس کی واضح مثال ہے۔ یہ لیگ دنیا بھر میں شاید اتنی شہرت نہ پاتی اگر بھارت نے کشمیر کے معاملے پر پاکستان سے دشمنی کا واویلا نہ مچایا ہوتا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کا رنگا رنگ آغاز ہوگیا۔ اس حوالے سے کرکٹ شائقین سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
We r grateful to India for promoting #KPLT20 free of cost! “Shahid Afridi” pic.twitter.com/him37McIGU
— h-m-m-a-d (@iamhmmad1) August 6, 2021
یہ بھی پڑھیے
بھارت حادثاتی طور پر کھیلوں کے میدانوں میں پاکستان کے مدمقابل
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو کشمیر پریمیئر لیگ کو منظور نہ کرنے کے حوالے سے درخواست دی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔ بی سی سی آئی کے خط میں کشمیر کی حیثیت کو متنازع قرار دیتے ہوئے لیگ پر پابندی عائد کرنے کو کہا تھا جس پر آئی سی سی کے ترجمان نے واضح الفاظ میں کہہ دیا کہ ڈومیسٹک کرکٹ ان کا دائرہ اختیار نہیں اس لیے وہ اس میں ملوث نہیں ہو سکتے۔
پھر یہ بات سامنے آئی کہ بھارتی کرکٹ بورڈ، آئی سی سی کے رکن ممالک پر زور ڈال رہا ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت سے روکیں۔ سابق جنوبی افریقی بلے باز ہرشل گبز کے ٹوئٹ نے بھارت کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا کہ انہیں انڈیا کی طرف سے دھمکایا جا رہا ہے کہ اگر وہ لیگ کا حصہ بنے تو مستقبل میں انڈیا میں کرکٹ سے متعلق کسی بھی کام کے سلسلے میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ ہرشل گبز نے اس دھمکی کو مضحکہ خیز قرار دیا۔
Completely unnecessary of the @BCCI to bring their political agenda with Pakistan into the equation and trying to prevent me playing in the @kpl_20 . Also threatening me saying they won’t allow me entry into India for any cricket related work. Ludicrous 🙄
— Herschelle Gibbs (@hershybru) July 31, 2021
ہرشل گبز بھارتی دھمکی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز مظفر آباد پہنچ گئے۔
South African cricketer @hershybru has arrived in Muzaffarabad for Kashmir Premier League. He will be in action for Overseas Warriors. pic.twitter.com/XMiRn7igoe
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) August 7, 2021
کے پی ایل کی افتتاحی تقریب میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے اس بات پر ہرشل گبز کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Sardar Masood Khan, President of AJK "I want to thank Herschelle Gibbs for taking on BCCI and not capitulating to their pressure” #KPLT20 #Cricket pic.twitter.com/pNSYCXHeCx
— Saj Sadiq (@Saj_PakPassion) August 6, 2021
واضح رہے انگلینڈ کے سابق اسپنر مونٹی پنیسر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ کے پی ایل میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کے پیچھے بھارتی دباؤ تھا۔ مونٹی پنیسر نے بتایا کہ انہیں بی سی سی آئی کی طرف سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور یوکے پروفیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے ذریعے ویزا منسوخ کرنے کی دھمکیاں ملی تھیں۔