شاہ نواز دہانی اور زاہد محمود کب کھیلیں گے؟
سندھ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو میچ نہ کھلانے پر شائقین افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگ 302 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی۔ قومی ٹیم کے فواد عالم سنچری بناگئے۔ اسپورٹس جرنلسٹ مرزا اقبال بیگ نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی سندھ سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز شاہنواز دہانی اور زاہد محمود کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں قومی ٹیم نے 9 وکٹس کے نقصان پر 302 رنز بنائے تو کپتان بابر اعظم نے اننگ ڈکلیئر کردی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم ایک مرتبہ پھر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 124 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان بابر اعظم نے 75، محمد رضوان نے 31 اور فہیم اشرف نے 26 رنز بنائے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 22, 2021
یہ بھی پڑھیے
آئی سی سی کی کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کروانے کی کوششیں
دوسرے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی پر جہاں شائقین کرکٹ فواد عالم کو سراہا رہے ہیں وہیں کچھ شائقین اور اسپورٹس جرنلسٹ ٹیم میں سندھ سے تعلق رکھنے والے پلیئرز شاہنواز دہانی اور زاہد محمود کو موقع نہ دینے پر افسوس کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
صحافی اور تجزیہ نگار مرزا اقبال بیگ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کیا زاہد محمود اور شاہنواز دہانی کو ہر دورے پر محض آب و ہوا کی تبدیلی کے لیے لے جایا جاتا ہے؟ تمام نئے کھلاڑی ساجد خان، اعظم خان اور سعود شکیل قومی ٹیم میں کھیل گئے لیکن سندھ کے کھلاڑیوں کو موقع نہیں دیا جارہا۔
کیا زاہد محمود اور شاہنواز دہانی کو ہر دورے پر آب و ہوا کی تبدیلی کیلئیے لے جایا جاتا ہے ؟ساجد خان، اعظم خان، سعود شکیل وغیرہ سب ہی کھیل گئے سواۓ ان دونوں کے 😪😪😪 pic.twitter.com/hOvBhGjo1x
— Mirza Iqbal Baig (@mirzaiqbal80) August 22, 2021
شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ فواد عالم کو 11 برس کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا تو انہوں نے سلیکٹرز کو مایوس نہیں کیا۔ وہ بتدریج شاندار کارکردگی کی بدولت ٹیم میں اپنی پوزیشن مضبوط کررہے ہیں۔ شائقین نے سوال اٹھایا کہ جس طرح فواد عالم کو 11 سال ٹیم سے باہر رکھا گیا اسی طرح کیا اب شاہنواز دہانی اور زاہد محمود کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا؟ پاکستان سپر لیگ میں ایمرجنگ پلیئر کے طور پر کھیلنے والے شاہ نواز دہانی پورے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی بنے اور ملتان سلطانز کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا لیکن اس کے باوجود انہیں قومی ٹیم میں موقع نہ دینا مایوس کن ہے۔
دوسری طرف سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے فواد عالم کی کارکردگی کو سراہا جارہا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے سابق ٹیسٹ پلیئر سیموئل بدری نے لکھا کہ اپنے ڈیبیو میں سینچری اسکور کرنے والے فواد عالم کی 11 سال کے بعد کرکٹ میں واپسی اور پھر 8 ٹیسٹ میچز میں 5 سینچریز ان کی کرکٹ سے لگن کا نتیجہ ہے۔
Consider a Test century on debut and dropped after 3 tests. Consider a first class average over 60 since 2010 and not selected for test team. And finally consider 5 test centuries in 8 tests after a hiatus of 11 years. Persistence personified. @TheRealPCB
— Samuel Badree (@qmanbad) August 22, 2021