انگلینڈ کے خلاف بھارتی ٹیم 78 رنز پر آؤٹ

جیمز اینڈرسن ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی کو سب سے زیادہ 7 مرتبہ آؤٹ کرنے والے بالر بن گئے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی ٹیم 78 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ انگلش بالر اینڈرسن نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہیڈنگلے میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا کھیل جاری ہے۔ میچ میں ویرات کوہلی کا پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ بھارت کے لیے تباہ کن ثابت ہوا ہے۔ بھارتی ٹیم 41 ویں اوور میں 78 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما 19 اور رہانے 18 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان ویرات کوہلی 7، پجارا 1 اور ایل کے راہول بغیر کسی رنز کے آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد افغان کرکٹ ٹیم کا مستقبل کیا ہوگا؟

میزبان ٹیم کی جانب سے جیمس اینڈرسن نے 6 رنز کے عیوض کپتان ویرات کوہلی سمیت 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کیرج اوورٹن نے بھی 3 وکٹس حاصل کیں جبکہ رابن سن اور سام کیورن نے 2-2  کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

انگلینڈ کے بالر جیمز اینڈرسن نے عمدہ کارکردگی کے ساتھ اہم ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ وہ ٹیسٹ میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو سب سے زیادہ 7 مرتبہ آؤٹ کرنے والے بالر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل انہیں بھارت کے ہی عظیم بیٹسمین ٹنڈولکر کو سب سے زیادہ 9 مرتبہ آؤٹ کرنے کا اعزاز حاصل ہے

واضح رہے کہ بھارت کی ٹیم نے دسمبر 2020 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سب سے کم 36 رنز بنائے تھے۔ بھارتی ٹیم انگلینڈ کے خلاف لارڈز کے گراؤنڈ میں 42 رنز پر بھی آؤٹ ہو چکی ہے۔

متعلقہ تحاریر