حسن علی کی تصویر پر کرکٹرز کے دلچسپ تبصرے

کپتان بابر اعظم، عماد وسیم اور امام الحق کے تبصروں سے صارفین خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر حسن علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انھوں نے کالے رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔ فاسٹ بالر کی تصویر پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔

حسن علی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیک شیروانی والی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ڈریس انہیں ہمیشہ متاثر کرتی ہے۔ تصویر میں فاسٹ بالر ہلکی سے مسکراہٹ کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

حسن علی کی تصویر پر صارفین کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے لکھا کہ حسو (حسن علی) تصویر میں اچھے نظر آرہے ہیں۔ انھوں نے چلبلے انداز میں مزید لکھا "ویسے یہ رشتہ تصویر لگ رہی ہے”۔ بابراعظم کے دلچسپ تبصرے کو سوشل میڈیا صارفین بہت پسند کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شاہنواز دھانی قومی کرکٹ ٹیم میں ڈیبیو کے لیے پر امید

فاسٹ بالر کی تصویر پر کرکٹر عماد وسیم نے کپتان بابراعظم کی تائید کرتے ہوئے لکھا کہ جی یہ سو فیصد رشتہ تصویر ہی  لگ رہی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ حسن بھائی کا یہ پوز بھی پرانا ہے، آج کل تو وہ صرف جی جی ہی کرتے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹس مین امام الحق بھی پیچھے نہیں رہے۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں شاداب خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ "یہ ہوتی ہے رشتے والے تصویر”، انہوں نے پھر حسن علی کی تعریف بھی کی۔

 

متعلقہ تحاریر