سابق برطانوی کھلاڑی مائیکل اوون پاکستان فٹبال لیگ کے سفیر مقرر
مائیکل اوون کا دورہ پاکستان طے ہوچکا ہے، فٹبال ماسٹر کلاسز سیریز منعقد کروائیں گے اور پی ایف ایل کا لوگو لانچ کریں گے۔
سابق برطانوی فٹبال کھلاڑی مائیکل اوون نے پاکستان فٹبال لیگ (پی ایف ایل) کا سفیر بننے کے لیے تین سالہ معاہدہ کرلیا ہے۔ یہ بات گلوبل ساکر وینچرز (جی ایس وی) نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ہے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ "اوون پاکستان فٹبال کا برطانیہ کے ساتھ پارٹرنشپ پروگرام تشکیل دینے کے لیے کام کریں گے، وہ اکتوبر میں پی ایف ایل کا لوگو بھی لانچ کریں گے”۔
یہ بھی پڑھیے
افغانستان کی خواتین فٹبال ٹیم خاندانوں کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئی
مائیکل اوون کا دورہ پاکستان طے ہوچکا ہے، وہ یہاں فٹبال ماسٹر کلاسز کی سیریز منعقد کروائیں گے اور باضابطہ طور پر پی ایف ایل کا لوگو لانچ کریں گے۔
اوون نئے پاکستانی فٹبالرز کے لیے بیرون ملک کھیلنے اور تربیت حاصل کرنے کے مواقعوں کو تلاش کریں گے۔
مائیکل اوون نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ "میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فٹبال کے فروغ کے لیے کام کروں گا، اس سلسلے میں پہلی فرینچائز ماڈل لیگ پی ایف ایل بنائی جائے گی”۔
مائیکل اوون نے ٹویٹ میں کہا کہ "سلام پاکستان! میں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کررہا ہوں کہ میں پاکستان فٹ بال لیگ کا نیا سفیر ہوں اور مجھے امید ہے کہ میں جلد پاکستان کا دورہ کروں گا! امید ہے کہ آپ سب تیار ہیں! فٹ بال ہوگا!”
Salam Pakistan! I’m absolutely delighted to announce that I’m the new Pakistan Football League (The PFL) Ambassador & I hope to be visiting Pakistan soon!
Hope you all are ready! FOOTBALL HOGA! #PakistanFootballLeague #MichaelOwen #FootballHoga
@pflofficial1 https://t.co/cP4v7nryi1— michael owen (@themichaelowen) September 24, 2021
اوون نے اپنے کیریئر کا آغاز لیورپول ایف سی سے کیا اور 1997 سے 2004 تک وہ ٹاپ گول اسکورر رہے۔ 2013 میں ریٹائرمنٹ کے وقت وہ اسٹوک سٹی کا حصہ تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ کراچی، لاہور، کوئٹہ، اسلام آباد، پشاور اور ملتان کے لیے جلد فرینچائز ٹیمز بنائی جائیں گی،