شاہدآفریدی نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ بنادیا

پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے اسٹار آل راؤنڈر شاہدآفریدی نے پہلے ہی میچ میں  اپنی نئی ٹیم کو تحفہ دے ڈالا۔

آل راؤنڈر نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز دینے کا نیا ریکارڈ بناڈالا۔

یہ بھی پڑھیے

یونائیٹڈ کے اعظم خان نے اپنے والد کی ٹیم گلیڈی ایٹرز کا بھرکس نکال دیا

گلیڈی ایٹرز کو دھچکہ،حسنین کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار

جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں شاہدآفریدی نے چار اوورز میں ایک وکٹ لے کر 67 رنز دیے۔

یہ پی ایس ایل کی تاریخ میں کسی بھی بولر کی جانب سے سب سے مہنگا ترین اسپیل ہے ، اس سے قبل  اسلام آباد یونائیٹڈ کے ظفر گوہر  نے گزشتہ سال  زلمی کیخلاف چار اوورز میں 65 رنز دیے تھے۔

اسلام آباد کے بلے بازوں نے شاہد آفریدی کی جم کر پٹائی لگائی۔اسٹار آل راؤنڈر نے اپنے چار اوورز میں 8 چھکے اور ایک چوکا کھایا۔ آخری اوور انہوں نے  سب سے زیادہ  20 رنز دیے۔

متعلقہ تحاریر