امپائر کے فیصلے پر اعتراض، جیسن رائے پر جرمانہ عائد

جیسن رائے نے امپائر کی جانب سے آؤٹ دیئے جانے کے فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا

پاکستان سپر لیگ 7 کے 21ویں میچ میں جیسن رائے کو امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنا مہنگا پڑ گیا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم  میں کھیلے گئے  حبیب بینک پاکستان سپر لیگ  سیون کے بیسویں میچ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر جیسن رائے  کو امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنا مہنگا پڑ گیا، امپائر کی جانب سے وکٹوں کے پیچھے آؤٹ دیئے جانے کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرنے پر جیسن رائے نے پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.21 کی خلاف ورزی  کی۔

یہ بھی پڑھیے

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا 24 سال بعد دورہ پاکستان کا اعلان

پنجاب حکومت کی بدانتظامی،لاہور کے شہری پی ایس ایل سے پریشان

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر نے نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری روشن ماہنامہ کی جانب سے عائد جرمانے کو قبول کیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کے پہلے درجے کی خلاف ورزی کرنے پر کھلاڑیوں کو آفیشل وارننگ دی جا سکتی ہے یا ان کی میچ فیس کا 25 فیصد تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

گذشتہ روز لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ میں جیسن رائے  کے گلو پر لگنے والی گیند وکٹو کے پیچھے موجود وکٹ کیپر نے کچی کیا جس کو امپائر نے آؤٹ قرار دیا لیکن پویلین کی جانب جاتے ہوئے جیسن رائے نے اشارہ اپنی کہنی کی جانب کیا جس سے تاثر ملا کہ انھوں نے امپائر کے فیصلے کو غلط  کہا ہے اس خلاف ورزی پر ان پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ۔

واضح رہے کہ  جیسن رائے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں 13ویں نمبر پر ہیں۔ انہوں نے اس وقت تین میچوں میں 56.67 کی اوسط اور 197.67 کے اسٹرائیک ریٹ سے 170 رنز بنائے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جس نے 2019 میں 20 اوور کا ٹورنامنٹ جیتا تھا، اس وقت 16 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔ انہیں اپنے سات میچز میں تین جیت اور چار میں شکست ہوئی ہے۔

متعلقہ تحاریر