آسٹریلوی ٹیم کا استقبال: پی سی بی کا مزاحیہ اشتہار وائرل
فیس بک پر اشتہار کو اب تک4لاکھ 38ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا، 33ہزار سے زائد ناظرین وڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کرچکے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے پاکستان میں استقبال کے لیے ایک مزاحیہ اشتہار جاری کیا ہے جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔
اس اشتہار کو فیس بک پر اب تک4لاکھ 38ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جبکہ33ہزار سے زائد ناظرین اس وڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
عبداللہ شفیق بلے بازی کے ساتھ سُروں کے بھی پکے نکلے
راجیو شکلا نے عمران خان کے سیاسی ٹوئٹ کو میچ فکسنگ سے جوڑدیا
پی سی بی کے مزاحیہ اشتہار میں 24سال بعد پاکستانی آنے والی آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ پاکستان پہنچنے والے پاکستانی نژاد نوجوان کو دکھایا گیا ہے جو وطن واپس آکر ٹوٹی پھوٹی اردو بولنے کوشش کرتا ہے مگر پاکستانی شہری انگریزی میں بات کرکے اسے حیران کردیتے ہیں۔
یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم 1998 کے بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 2 ٹیسٹ کھیلے جاچکے ہیں جن کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا۔پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ 21مارچ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی کشیدہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر پی سی بی نے راولپنڈی میں طے شدہ 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کو لاہور منتقل کردیا ہے۔









