مکی آرتھر نے عمر اکمل کو آئینہ دیکھنے کا مشورہ کیوں دے دیا؟
عمر اکمل نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ مکی آرتھر نے میرا کیریئر تباہ کیا، اس وقت کی سلیکشن کمیٹی او رمقامی کوچز نے میرا ساتھ نہیں دیا، عالیہ رشید

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بےسروپا الزام لگانے پر عمر اکمل کو آئینہ دیکھنے کا مشورہ دیدیا۔
سابق ہیڈ کوچ نے بلے باز کو یہ مشورہ سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کے ٹوئٹ کے ردعمل میں دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عمر اکمل پر 1 سال کی پابندی اور ساڑھے 42 لاکھ روپے جرمانہ عائد
وسیم اکرم نے حسن علی کے ناقدین کو بندر قرار دیدیا؟
عالیہ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ عمر اکمل نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ مکی آرتھر نے میرا کیریئر تباہ کیا، اس وقت کی سلیکشن کمیٹی او رمقامی کوچز نے میرا ساتھ نہیں دیا۔ مکی نے عالیہ رشید کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے تبصرے میں لکھا کہ عمر آئینہ دیکھو۔
Take a look in the mirror Umar!! https://t.co/VvZKio0WpP
— Mickey Arthur (@Mickeyarthurcr1) June 14, 2022
سوشل میڈیا صارفین نے عالیہ رشیداور مکی آرتھر کے ٹوئٹس پر تبصروں میں بلے باز کو طعن و تشنیع کا نشانہ بنایا ۔وائس آف امریکا سے وابستہ صحافی عمیر علوی نے لکھا کہ مکی آرتھر نے ہمیں بچالیا۔ کئی صارفین نے مکی آرتھر کو عمر اکمل کو نظرانداز کرنے کا مشورہ دیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ عمر اکمل کہنا چاہ رہے ہیں کہ انہیں سچا پیار نہیں ملا جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ عمر نے اپنا کیریئر خود تباہ کیا۔









