پاکستانی اسٹار اعصام الحق کا ومبلڈن ڈبلز میں کامیاب آغاز

اعصام الحق  اور قازقستان  کے الیگزینڈر نیڈویزوو کی جوڑی نے پہلے راؤنڈ میں آسٹریلیا کے جے ڈک ورتھ اور امریکا کے ایم گیرون کو ایک کےمقابلے میں تین سیٹ سے شکست دیدی۔

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ومبلڈن ڈبلز میں کامیاب آغاز کیا ہے۔

اعصام الحق  اور قازقستان کے الیگزینڈر نیڈویزوو کے ساتھ آسٹریلیا کے جے ڈک ورتھ اور امریکا کے ایم گیرون کو ایک کےمقابلے میں تین سیٹ سے شکست دیدی۔

یہ بھی پڑھیے

کون سا شو دیکھ کر رمیز راجہ کا دل ٹی اسکرین توڑنے کو چاہتا ہے؟

1999کے ورلڈکپ میں وقار یونس سے اختلافات تھے،وسیم اکرم

اعصام نے ومبلڈن ڈبلز میں اپنے پہلے میچ کا نتیجہ شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ  الحمدللہ! لندن میں ومبلڈن کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔دوسرا راؤنڈ انشااللہ جمعے کو منعقد ہوگا۔

اعصام اور الیگزینڈر نیڈوویزوو  کی جوڑی نے  جے ڈک ورتھ اور ایم گیرون کی جوڑی کو 3-6، 7-6، 1-6 اور 2-6 سے شکست دیدی۔ امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی سمیت کئی ٹوئٹر صارفین نے اعصام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ تحاریر