یہ وقت بھی گزرجائے گا! بابر اعظم کا کوہلی کو مضبوط رہنے کا مشورہ

سابق بھارتی کپتان مسلسل خراب کارکردگی اور کمر کی انجری کےباعث دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی مسلسل خراب کارکردگی اور انجری کے باعث  شدید تنقید کی زد میں ہیں اور دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے ٹی 20 ٹیم میں جگہ بنانے میں بھی ناکام ہوگئے ہیں۔

ایسے میں ویرات کوہلی کے ہم پلہ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان  بابر اعظم ان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں اور ویرات کوہلی کیلیے حوصلہ افزاپیغام جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کپتان بابر اعظم کے مقدر کا ستارہ نئی بلندیوں پر پہنچ گیا

ٹینس اسٹار اعصام الحق کابڑی عید پر پاکستانیوں کو بڑا تحفہ

قومی ٹیم کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی کے نام اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ مضبوط رہیں۔بابر اعظم نے ٹوئٹ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران لی گئی اپنی اورویرات کوہلی کی تصویربھی شیئرکی ہے۔

بھارت کے اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی کوحالیہ  ناقص کارکردگی کے باعث شدید تنقید کا سامنا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کو ڈراپ کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کپتان ویرات کوہلی کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے آرام دیا گیا ہے۔ کولہی پہلے آؤٹ آف فارم تھے اور اب فٹنس کے مسائل سے دوچار ہیں۔یاد رہے کہ ویرات کوہلی انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں کمر کی انجری کی وجہ سے نہیں کھیل سکے تھے۔

ویرات کوہلی انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں کیونکہ انہوں نے دوسرے میچ میں صرف 16 رنز بنائے جبکہ لارڈز میں بھارت کو 100 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1 اور 11 کے اسکور اور دوبارہ شیڈول کردہ پانچویں ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد بلے باز اب مسلسل 77ویں  بین الاقوامی اننگز تین ہندسوں  تک پہنچانے میں ناکام رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر