بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور اعزاز چھین لیا

بابر اعظم تمام طرز کی انٹرنینشل کرکٹ میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے والے ایشیائی بلے بازبن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان  ویرات کوہلی سے ایک اور اعزاز چھین لیا۔ بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 10ہزار رنز مکمل کرنے والے ایشیائی بلے باز بن گئے۔

بابر اعظم نے اپنی 228ویں اننگز میں 10 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کیا ہے۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 21 رنز بنا کر انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 10 ہزار رنز مکمل کیے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کا بابر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

یہ وقت بھی گزرجائے گا! بابر اعظم کا کوہلی کو مضبوط رہنے کا مشورہ

بابراعظم سے قبل ایشیا میں یہ  ریکارڈ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے پاس تھا جنھوں نے 232 اننگز میں 10 ہزار رنز سکور کیے تھے۔

بابراعظم نے سری لنکا کے خلاف گال میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں اپنے کیریئر کی  ساتویں سنچری سکور کی ہے۔بابر اعظم نے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن 244 گیندیں کھیل کے 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 119 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے  بابر اعظم سے قبل تیز ترین 10 ہزار رنز مکمل کرنے کارنامہ  جاوید میانداد نے 248 اننگزجبکہ سعید انور نے 255 اننگز میں انجام دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر