عبداللہ شفیق بلے بازی کے ساتھ سُروں کے بھی پکے نکلے

گال ٹیسٹ کے ہیرو کی گٹار کی دھنوں پر گنگنانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، معروف شخصیات اور مداح حیران رہ گئے

گال ٹیسٹ کے ہیرو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق  منجھے ہوئے بلے باز ہونے کے ساتھ ساتھ سُروں کے بھی پکے نکلے۔

سیدھے ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے عبداللہ شفیق کی گانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ وڈیو میں عبداللہ شفیق کو گنگناتے اور کمال مہارت سے گٹار بجاتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گال ٹیسٹ: اوپنرعبداللہ شفیق نے نیا پار لگادی، سری لنکا کو شکست

سابق کپتان وقار یونس  نے اصل لیڈر کی خصوصیات بتادیں

وڈیو میں عبداللہ  کو مشہور پاکستان بینڈ روگزن کا مشہور زمانہ گیت”تیرا میرا رشتہ پرانا “ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ عبداللہ شفیق نے یہ وڈیو 2 سال قبل اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی تھی اور اسکے کیپشن میں لکھا تھا کہ یہ اب بھی ان کا پسندیدہ گانا ہے۔

گزشتہ روز گال ٹیسٹ میں شاندار بلے بازی کے بعد ساتھی کرکٹر شاداب خان نے عبداللہ  کی یہ وڈیو ری ٹوئٹ کردی اور انہیں مخاطب کرتےے ہوئے تبصرے میں لکھا کہ تیرا اور بلے بازی کا رشتہ پرانا۔

پاکستانی بلے باز کے گانے کی وڈیو پر علی ترین، عالیہ رشید سمیت کئی معروف شخصیات نے حیرانی اور پسندیدگی کے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ اوپننگ بلے باز کی 156 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو گال ٹیسٹ میں 4 وکٹوں سے شکست دیکر 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی تھی۔عبداللہ شفیق کو دوسری اننگز میں شاندار بلے بازی کے ذریعے میچ کو نتیجہ خیز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیاتھا۔

متعلقہ تحاریر