شنیرا اکرم اپنا گینگ آف فور سامنے لے آئیں
شنیرا اکرم نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں شنیرا اور وسیم اکرم کے ساتھ ان کے بیٹے بھی نظر آرہے ہی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کی اہلیہ اپنا گینگ آف فور سامنے لے آئیں۔
کہتے ہیں سوتیلا سوتیلا ہی ہوتا ہے اور سوتیلی ماں تو ہمارے معاشرے ویسے بدنام ہے لیکن کچھ سوتیلی مائیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو اپنے شوہر کا ہی نہیں بلکہ اپنےسوتیلے بچوں کا بھی اتنا خیال رکھتی ہیں کہ ان کے دل میں گھر کرلیتی ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی ایسی ہی ایک سوتیلی ماں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
عبداللہ شفیق بلے بازی کے ساتھ سُروں کے بھی پکے نکلے
سابق کپتان وقار یونس نے اصل لیڈر کی خصوصیات بتادیں
شنیرا اکرم نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں شنیرا اور وسیم اکرم کے ساتھ ان کے بیٹے بھی نظر آرہے ہیں۔شنیر اکرم نے تصویرکے کیپشن میں مختلف ہیش ٹیگز استعمال کیے ہیں، جس میں انہوں نے وسیم اکرم کے بیٹوں کو اپنی ٹیم کا حصہ قرار دیا ہے۔
View this post on Instagram
تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وسیم اکرم اپنے اہلخانہ کے ساتھ لندن چھٹیاں انجوائے کررہے ہیں۔تصویر میں شنیرا اور وسیم کی اکلوتی بیٹی موجود نہیں ہے۔ شنیر ااکرم نے ایک ہیش ٹیگ میں اپنی بیٹی کو یاد کرنے کا ذکر بھی کیا ہے۔تصویر میں وسیم اکرم اور ان کے بیٹوں تیمور اور اکبر کو کافی خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ شنیرا اکرم وسیم اکرم کی دوسری اہلیہ ہیں۔ وسیم اکرم کی پہلی اہلیہ ہما مفتی 2009 میں علالت کے باعث بھارت میں انتقال کرگئی تھیں۔وسیم اکرم کے دونوں بیٹے ان کی پہلی اہلیہ ہما اکر م سے ہوئے تھے۔