گال ٹیسٹ: سری لنکا نے 246 رنز کے بڑے مارجن سے پاکستان کو ہرا دیا

گال میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

گال ٹیسٹ: دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم سری لنکا نے پاکستان کو 246 رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

سری لنکا کے شہر گال میں کھیلےگئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کو جیت کے لیے 508 رنز کا ہدف دیا تھا۔

سری لنکن ٹیم نے دوسری اننگز میں 360 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی ٹیم ڈکلیئرڈ کردتی تھی اور اس طرح پاکستان کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

اولمپکس میں میڈل جیتنے والی بھارتی باکسر کھیل کی سیاست پر پھٹ پڑیں

پاکستان نے چوتھے دن اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تھا ۔ امام الحق اور عبداللہ شفیق نے پراعتماد آغاز کیا اور اسکور 46 پر لے گئے تاہم اس موقع پر عبداللہ شفیق براباتھ جے سوریا کا شکار ہو گئے اور صرف 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 89 رنز اسکور کیے تھے۔

گال ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو امام الحق اور کپتان بابر اعظم کریز پر موجود تھے، تاہم گزشتہ روز کے اسکور میں 9 رنز کے اضافے کے بعد امام الحق آؤٹ ہو کر واپس لوٹ گئے انہوں نے 90 گیندوں کا سامنا کیا اور 49 رنز اسکور کیے۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 37 اور فواد عالم 1 رن بنا کر اپنی اپنی وکٹیں  گنوا بیٹھے۔

5ویں 188 کے مجموعی اسکور پر گری ، جب آغا سلمان صرف 4 رنز بنا کو آؤٹ ہو گئے۔

205 کے مجموعی اسکور پر کپتان بابر اعظم بھی ہمت ہار گئے انہوں نے 81 رنز اسکور کیے تھے ان کی وکٹ پرباتھ جے سوریا نے حاصل کی۔

7ویں وکٹ 207 اور 8ویں وکٹ 243 کے مجموعے پر گری ۔ 9ویں وکٹ بھی 243 کے مجموعی اسکور گری جبکہ 10ویں وکٹ 261 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے ۔ اس طرح پاکستان کی ساری ٹیم سری لنکا کے 508 رنز کے جواب میں 261 پر ڈھیر ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر پرباتھ جے سوریا رہے انہوں نے 117 رنز دےکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکن باؤلر رمیش مینڈس نے 101 رنز دےکر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

متعلقہ تحاریر